اور جب تمہارے پاس ايسے لوگ آيا کريں جو ہماري آيتوں پر ايمان لاتے ہيں تو (ان سے) سلام عليکم کہا کرو خدا نے اپني ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کرليا ہے کہ جو کوئي تم ميں ناداني سے کوئي بري حرکت کر بيٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نيکوکار ہوجائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہے 6:54
اور جنہوں نے برے کام کيے پھر اس کے بعد توبہ کرلي اور ايمان لے آئے تو کچھ شک نہيں کہ تمہارا پروردگار اس کے بعد (بخش دے گا کہ وہ) بخشنے والا مہربان ہے7:153
اور (مومنو) مت خيال کرنا کہ يہ ظالم جو عمل کر رہے ہيں خدا ان سے بےخبر ہے. وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھيں کھلي کي کھلي رہ جائيں گي 14:42
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑنے لگے تو ايک جاندار کو زمين پر نہ چھوڑے ليکن ان کو ايک وقت مقرر تک مہلت ديئے جاتا ہے. جب وہ وقت آجاتا ہے تو ايک گھڑي نہ پيچھے رہ سکتے ہيں نہ آگے بڑھ سکتے ہيں16:61
پھر جن لوگوں نے ناداني سے برا کام کيا. پھر اس کے بعد توبہ کي اور نيکوکار ہوگئے تو تمہارا پروردگار (ان کو) توبہ کرنے اور نيکوکار ہوجانے کے بعد بخشنے والا اور ان پر رحمت کرنے والا ہے 16:119
کہہ دو کہ جو شخص گمراہي ميں پڑا ہوا ہے خدا اس کو آہستہ آہستہ مہلت ديئے جاتا ہے. يہاں تک کہ جب اس چيز کو ديکھ ليں گے جس کا ان سے وعدہ کيا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قيامت. تو (اس وقت) جان ليں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے 19:75
اور بہت سي بستياں ہيں کہ ميں ان کو مہلت ديتا رہا اور وہ نافرمان تھيں. پھر ميں نے ان کو پکڑ ليا. اور ميري طرف ہي لوٹ کر آنا ہے 22:48
اور ہم اُن کو (قيامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنيا کا بھي مزہ چکھائيں گے. شايد (ہماري طرف) لوٹ آئيں 32:21
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا. تو روئے زمين پر ايک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا. ليکن وہ ان کو ايک وقت مقرر تک مہلت ديئے جاتا ہے. سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو ديکھ رہا ہے35:45 |