hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Created Skies

Translation by   


خدا وہي تو ہے جس نے ستونوں کے بغير آسمان جيسا کہ تم ديکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے. پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام ميں لگا ديا. ہر ايک ايک ميعاد معين تک گردش کر رہا ہے. وہي (دنيا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپني آيتيں کھول کھول کر بيان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا يقين کرو 13:2

اور ہم ہي نے آسمان ميں برج بنائے اور ديکھنے والوں کے ليے اُس کو سجا ديا15:16

اور ہر شيطان راندہ? درگاہ سے اُسے محفوظ کر ديا 15:17

ہاں اگر کوئي چوري سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پيچھے لپکتا ہے 15:18

يہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمين اور اونچے اونچے آسمان بنائے 20:4

کيا کافروں نے نہيں ديکھا کہ آسمان اور زمين دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کرديا. اور تمام جاندار چيزيں ہم نے پاني سے بنائيں. پھر يہ لوگ ايمان کيوں نہيں لاتے؟ 21:30

کيا تم نہيں ديکھتے کہ جتني چيزيں زمين ميں ہيں (سب) خدا نے تمہارے زيرفرمان کر رکھي ہيں اور کشتياں (بھي) جو اسي کے حکم سے دريا ميں چلتي ہيں. اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمين پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے. بےشک خدا لوگوں پر نہايت شفقت کرنے والا مہربان ہے22:65

اور ہم نے تمہارے اوپر (کي جانب) سات آسمان پيدا کئے. اور ہم خلقت سے غافل نہيں ہيں 23:17

بےشک ہم ہي نے آسمان دنيا کو ستاروں کي زينت سے مزين کيا37:6

پھر دو دن ميں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان ميں اس (کے کام) کا حکم بھيجا اور ہم نے آسمان دنيا کو چراغوں (يعني ستاروں) سے مزين کيا اور (شيطانوں سے) محفوظ رکھا. يہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہيں 41:12

کيا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کي طرف نگاہ نہيں کي کہ ہم نے اس کو کيونکر بنايا اور (کيونکر) سجايا اور اس ميں کہيں شگاف تک نہيں50:6

اور آسمانوں کو ہم ہي نے ہاتھوں سے بنايا اور ہم کو سب مقدور ہے 51:47

اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے. (اے ديکھنے والے) کيا تو (خدا) رحم?ن کي آفرنيش ميں کچھ نقص ديکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر ديکھ بھلا تجھ کو (آسمان ميں) کوئي شکاف نظر آتا ہے؟ 67:3

پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تيرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گي 67:4

اور ہم نے قريب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زينت دي. اور ان کو شيطان کے مارنے کا آلہ بنايا اور ان کے لئے دہکتي آگ کا عذاب تيار کر رکھا ہے67:5

بھلا تمہارا بنانا آسان ہے يا آسمان کا؟ اسي نے اس کو بنايا 79:27

اس کي چھت کو اونچا کيا اور پھر اسے برابر کر ديا 79:28


Back to List View : Arabic Text