hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Created Earth

Translation by   


اور وہ وہي ہے جس نے زمين کو پھيلايا اور اس ميں پہاڑ اور دريا پيدا کئے اور ہر طرح کے ميوؤں کي دو دو قسميں بنائيں. وہي رات کو دن کا لباس پہناتا ہے. غور کرنے والوں کے ليے اس ميں بہت سي نشانياں ہيں 13:3

اور زمين ميں کئي طرح کے قطعات ہيں. ايک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھيتي اور کھجور کے درخت. بعض کي بہت سي شاخيں ہوتي ہيں اور بعض کي اتني نہيں ہوتيں (باوجود يہ کہ) پاني سب کو ايک ہي ملتا ہے. اور ہم بعض ميوؤں کو بعض پر لذت ميں فضيلت ديتے ہيں. اس ميں سمجھنے والوں کے ليے بہت سي نشانياں ہيں 13:4

اور زمين کو بھي ہم ہي نے پھيلايا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ ديئے اور اس ميں ہر ايک سنجيدہ چيز اُگائي 15:19

اور ہم ہي نے تمہارے ليے اور ان لوگوں کے ليے جن کو تم روزي نہيں ديتے اس ميں معاش کے سامان پيدا کئے 15:20

يہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمين اور اونچے اونچے آسمان بنائے 20:4

کہو کيا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمين کو دو دن ميں پيدا کيا. اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو. وہي تو سارے جہان کا مالک ہے 41:9

اور اسي نے زمين ميں اس کے اوپر پہاڑ بنائے اور زمين ميں برکت رکھي اور اس ميں سب سامان معيشت مقرر کيا (سب) چار دن ميں. (اور تمام) طلبگاروں کے لئے يکساں 41:10

پھر آسمان کي طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمين سے فرمايا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشي سے خواہ ناخوشي سے. انہوں نے کہا کہ ہم خوشي سے آتے ہيں 41:11

اور زمين کو (ديکھو اسے) ہم نے پھيلايا اور اس ميں پہاڑ رکھ ديئے اور اس ميں ہر طرح کي خوشنما چيزيں اُگائيں 50:7

اور زمين کو ہم ہي نے بچھايا تو (ديکھو) ہم کيا خوب بچھانے والے ہيں 51:48

اور اسي نے خلقت کے لئے زمين بچھائي 55:10

جان رکھو کہ خدا ہي زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے. ہم نے اپني نشانياں تم سے کھول کھول کر بيان کردي ہيں تاکہ تم سمجھو 57:17

خدا ہي تو ہے جس نے سات آسمان پيدا کئے اور ايسي ہي زمينيں. ان ميں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہيں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چيز پر قادر ہے. اور يہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چيز پر احاطہ کئے ہوئے ہے 65:12

اور خدا ہي نے زمين کو تمہارے لئے فرش بنايا 71:19

تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں ميں چلو پھرو 71:20

کيا ہم نے زمين کو سميٹنے والي نہيں بنايا77:25

يعني) زندوں اور مردوں کو77:26

(بنايا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ ديئے اور تم لوگوں کو ميٹھا پاني پلايا 77:27

اور اس کے بعد زمين کو پھيلا ديا 79:30


Back to List View : Arabic Text