(يعني قيامت کے روز) جس دن ان کي زبانيں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کي گواہي ديں گے 24:24
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا ديں گے اور جو کچھ يہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بيان کرديں گے اور ان کے پاؤں (اس کي) گواہي ديں گے36:65
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا ديں گے اور جو کچھ يہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بيان کرديں گے اور ان کے پاؤں (اس کي) گواہي ديں گے36:65
اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کي طرف چلائے جائيں گے تو ترتيب وار کرليئے جائيں گے 41:19
يہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائيں گے تو ان کے کان اور آنکھيں اور چمڑے (يعني دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کي شہادت ديں گے 41:20
اور وہ اپنے چمڑوں (يعني اعضا) سے کہيں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کيوں شہادت دي؟ وہ کہيں گے کہ جس خدا نے سب چيزوں کو نطق بخشا اسي نے ہم کو بھي گويائي دي اور اسي نے تم کو پہلي بار پيدا کيا تھا اور اسي کي طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے 41:21
اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہيں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاري آنکھيں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت ديں گے بلکہ تم يہ خيال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کي خبر ہي نہيں 41:22
اور اسي خيال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے ميں رکھتے تھے تم کو ہلاک کرديا اور تم خسارہ پانے والوں ميں ہوگئے 41:23 |