جو غيب پر ايمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں 2:3
اور جو کتاب (اے محمد?) تم پر نازل ہوئي اور جو کتابيں تم سے پہلے (پيغمبروں پر) نازل ہوئيں سب پر ايمان لاتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 2:4
يہي لوگ اپنے پروردگار (کي طرف) سے ہدايت پر ہيں اور يہي نجات پانے والے ہيں2:5
ان لوگوں پر جب کوئي مصيبت واقع ہوتي ہے تو کہتے ہيں کہ ہم خدا ہي کا مال ہيں اور اسي کي طرف لوٹ کر جانے والے ہيں2:156
يہي لوگ ہيں جن پر ان کے پروردگار کي مہرباني اور رحمت ہے. اور يہي سيدھے رستے پر ہيں 2:157
جو لوگ ايمان لائے اور خدا کے لئے وطن چھوڑ گئے اور (کفار سے) جنگ کرتے رہے وہي خدا کي رحمت کے اميدوار ہيں. اور خدا بخشنے والا (اور) رحمت کرنے والا ہے 2:218
رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کي طرف سے ان پر نازل ہوئي ايمان رکھتے ہيں اور مومن بھي. سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کي کتابوں پر اور اس کے پيغمبروں پر ايمان رکھتے ہيں (اورکہتے ہيں کہ) ہم اس کے پيغمبروں سے کسي ميں کچھ فرق نہيں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہيں کہ ہم نے (تيرا حکم) سنا اور قبول کيا. اے پروردگار ہم تيري بخشش مانگتے ہيں اور تيري ہي طرف لوٹ کر جانا ہے 2:285
جو خدا سے التجا کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہم ايمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ3:16
يہ وہ لوگ ہيں جو (مشکلات ميں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت ميں لگے رہتے اور (راہ خدا ميں) خرچ کرتے اور اوقات سحر ميں گناہوں کي معافي مانگا کرتے ہيں 3:17
کہو کہ ہم خدا پر ايمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئي اور جو صحيفے ابراہيم اور اسماعيل اور اسح?ق اور يعقوب اور ان کي اولاد پر اترے اور جو کتابيں موسي? اور عيسي? اور دوسرے انبياء کو پروردگار کي طرف سے مليں سب پر ايمان لائے ہم ان پيغمبروں ميں سے کسي ميں کچھ فرق نہيں کرتے اور ہم اسي (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہيں 3:84
اور وہ کہ جب کوئي کھلا گناہ يا اپنے حق ميں کوئي اور برائي کر بيٹھتے ہيں تو خدا کو ياد کرتے اور اپنے گناہوں کي بخشش مانگتے ہيں اور خدا کے سوا گناہ بخش بھي کون سکتا ہے؟ اور جان بوجھ کر اپنے افعال پر اڑے نہيں رہتے3:135
ايسے ہي لوگوں کا صلہ پروردگار کي طرف سے بخشش اور باغ ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں (اور) وہ ان ميں ہميشہ بستے رہيں گے اور (اچھے) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے3:136
جو کھڑے اور بيٹھے اور ليٹے (ہر حال ميں) خدا کو ياد کرتے اور آسمان اور زمين کي پيدائش ميں غور کرتے (اور کہتے ہيں) کہ اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے فائدہ نہيں پيدا کيا تو پاک ہے تو (قيامت کے دن) ہميں دوزخ کے عذاب سے بچائيو 3:191
اے ايمان والو! اپني جانوں کي حفاظت کرو جب تم ہدايت پر ہو تو کوئي گمراہ تمہارا کچھ بھي بگاڑ نہيں سکتا تم سب کو خدا کي طرف لوٹ کر جانا ہے اس وقت وہ تم کو تمہارے سب کاموں سے جو (دنيا ميں) کئے تھے آگاہ کرے گا (اور ان کا بدلہ دے گا) 5:105
اور ہم جو پيغمبروں کو بھيجتے رہے ہيں تو خوشخبري سنانے اور ڈرانے کو پھر جو شخص ايمان لائے اور نيکوکار ہوجائے تو ايسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ اندوہناک ہوں گے 6:48
اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہيں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائيں گے (اور جانتے ہيں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئي دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذريعے سے نصيحت کر دو تاکہ پرہيزگار بنيں6:51
جو لوگ ايمان لائے اور اپنے ايمان کو (شرک کے) ظلم سے مخلوط نہيں کيا ان کے امن (اور جمعيت خاطر) ہے اور وہي ہدايت پانے والے ہيں 6:82
وہ جو (محمد?) رسول (الله) کي جو نبي اُمي ہيں پيروي کرتے ہيں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجيل ميں لکھا ہوا پاتے ہيں. وہ انہيں نيک کام کا حکم ديتے ہيں اور برے کام سے روکتے ہيں. اور پاک چيزوں کو ان کے ليے حلال کرتے ہيں اور ناپاک چيزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہيں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے ميں) تھے اتارتے ہيں. تو جو لوگ ان پر ايمان لائے اور ان کي رفاقت کي اور انہيں مدد دي. اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کي پيروي کي. وہي مراد پانے والے ہيں7:157
اور ہماري مخلوقات ميں سے ايک وہ لوگ ہيں جو حق کا رستہ بتاتے ہيں اور اسي کے ساتھ انصاف کرتے ہيں 7:181
جو لوگ پرہيزگار ہيں جب ان کو شيطان کي طرف سے کوئي وسوسہ پيدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہيں اور (دل کي آنکھيں کھول کر) ديکھنے لگتے ہيں 7:201
مومن تو وہ ہيں کہ جب خدا کا ذکر کيا جاتا ہے کہ ان کے دل ڈر جاتے ہيں اور جب انہيں اس کي آيتيں پڑھ کر سنائي جاتي ہيں تو ان کا ايمان اور بڑھ جاتا ہے. اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہيں 8:2
(اور) وہ جو نماز پڑھتے ہيں اور جو مال ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے (نيک کاموں ميں) خرچ کرتے ہيں 8:3
خدا کي مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہيں جو خدا پر اور روز قيامت پر ايمان لاتے ہيں اور نماز پڑھتے اور زکواة ديتے ہيں اور خدا کے سوا کسي سے نہيں ڈرتے. يہي لوگ اميد ہے کہ ہدايت يافتہ لوگوں ميں (داخل) ہوں 9:18
اور مومن مرد اور مومن عورتيں ايک دوسرے کے دوست ہيں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہيں اور بري باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے اور خدا اور اس کے رسول کي اطاعت کرتے ہيں. يہي لوگ ہيں جن پر خدا رحم کرے گا. بےشک خدا غالب حکمت والا ہے 9:71
اور بعض ديہاتي ايسے ہيں کہ خدا پر اور روز آخرت پر ايمان رکھتے ہيں اور جو کچھ خرچ کرتے ہيں اس کو خدا کي قُربت اور پيغمبر کي دعاؤں کا ذريعہ سمجھتے ہيں. ديکھو وہ بےشبہ ان کے ليے (موجب) قربت ہے خدا ان کو عنقريب اپني رحمت ميں داخل کرے گا. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 9:99
جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کئے اور اپنے پروردگار کے آگے عاجزي کي. يہي صاحب جنت ہيں اور ہميشہ اس ميں رہيں گے 11:23
اور جو لوگ ايمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے ليے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے12:57
بھلا جو شخص يہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے وہ اس شخص کي طرح ہے جو اندھا ہے اور سمجھتے تو وہي ہيں جو عقلمند ہيں 13:19
جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہيں اور اقرار کو نہيں توڑتے 13:20
اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم ديا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہيں 13:21
اور جو پروردگار کي خوشنودي حاصل کرنے کے ليے (مصائب پر) صبر کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں اور نيکي سے برائي دور کرتے ہيں يہي لوگ ہيں جن کے ليے عاقبت کا گھر ہے 13:22
(يعني) ہميشہ رہنے کے باغات جن ميں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بيبيوں اور اولاد ميں سے جو نيکوکار ہوں گے وہ بھي (بہشت ميں جائيں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ايک دروازے سے ان کے پاس آئيں گے 13:23
(يعني) جو لوگ ايمان لاتے اور جن کے دل يادِ خدا سے آرام پاتے ہيں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کي ياد سے دل آرام پاتے ہيں 13:28
اور جو ايمان لائے اور عمل نيک کيے وہ بہشتوں ميں داخل کيے جائيں گے جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں اپنے پروردگار کے حکم سے ہميشہ ان ميں رہيں گے. وہاں ان کي صاحب سلامت سلام ہوگا 14:23
اور (جب) پرہيزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کيا نازل کيا ہے. تو کہتے ہيں کہ بہترين (کلام). جو لوگ نيکوکار ہيں ان کے ليے اس دنيا ميں بھلائي ہے. اور آخرت کا گھر تو بہت ہي اچھا ہے. اور پرہيز گاروں کا گھر بہت خوب ہے 16:30
(وہ) بہشت جاوداني (ہيں) جن ميں وہ داخل ہوں گے ان کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں وہاں جو چاہيں گے ان کے ليے ميسر ہوگا. خدا پرہيزگاروں کو ايسا ہي بدلہ ديتا ہے 16:31
(ان کي کيفيت يہ ہے کہ) جب فرشتے ان کي جانيں نکالنے لگتے ہيں اور يہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہيں تو سلام عليکم کہتے ہيں (اور کہتے ہيں کہ) جو عمل تم کيا کرتے تھے ان کے بدلے ميں بہشت ميں داخل ہوجاؤ 16:32
يعني وہ لوگ جو صبر کرتے ہيں اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہيں 16:42
کہ جو مومن ہيں اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہيں اُن پر اس کا کچھ زور نہيں چلتا 16:99
پھر جن لوگوں نے ايذائيں اٹھانے کے بعد ترک وطن کيا. پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بےشک ان (آزمائشوں) کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت کرنے والا ہے 16:110
اور کہتے ہيں کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہو کر رہا 17:108
اور وہ تھوڑيوں کے بل گر پڑتے ہيں (اور) روتے جاتے ہيں اور اس سے ان کو اور زيادہ عاجزي پيدا ہوتي ہے 17:109
جس ميں وہ ابدا لاآباد رہيں گے 18:3
ايسے لوگوں کے لئے ہميشہ رہنے کے باغ ہيں جن ميں ان کے (محلوں کے) نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائيں گے اور وہ باريک ديبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کريں گے (اور) تختوں پر تکيئے لگا کر بيٹھا کريں گے. (کيا) خوب بدلہ اور (کيا) خوب آرام گاہ ہے 18:31
جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہماني ہوں گے 18:107
ہميشہ ان ميں رہيں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہيں گے 18:108
اور جو لوگ ہدايت ياب ہيں خدا ان کو زيادہ ہدايت ديتا ہے. اور نيکياں جو باقي رہنے والي ہيں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہيں 19:76
جس روز ہم پرہيزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کريں گے 19:85
اور جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کئے خدا ان کي محبت (مخلوقات کے دل ميں) پيدا کردے گا 19:96
اور جو نيک کام کرے گا اور مومن بھي ہوگا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا 20:112
(يہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کي چيزوں کي جو خدا نے مقرر کي ہيں عظمت رکھے تو يہ (فعل) دلوں کي پرہيزگاري ميں سے ہے 22:32
يہ وہ لوگ ہيں کہ جب خدا کا نام ليا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہيں اور جب ان پر مصيبت پڑتي ہے تو صبر کرتے ہيں اور نماز آداب سے پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے (اس ميں سے) (نيک کاموں ميں) خرچ کرتے ہيں22:35
اور يہ بھي غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان ليں کہ وہ (يعني وحي) تمہارے پروردگار کي طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ايمان لائيں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزي کريں. اور جو لوگ ايمان لائے ہيں خدا ان کو سيدھے رستے کي طرف ہدايت کرتا ہے22:54
مومنوں کي تو يہ بات ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول کي طرف بلائے جائيں تاکہ وہ ان ميں فيصلہ کريں تو کہيں کہ ہم نے (حکم) سن ليا اور مان ليا. اور يہي لوگ فلاح پانے والے ہيں24:51
اور خدا کے بندے تو وہ ہيں جو زمين پر آہستگي سے چلتے ہيں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہيں تو سلام کہتے ہيں25:63
اور جو وہ اپنے پروردگار کے آگے سجدے کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتيں بسر کرتے ہيں25:64
اور جو دعا مانگتے رہتے ہيں کہ اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھيو کہ اس کا عذاب بڑي تکليف کي چيز ہے25:65
اور وہ جب خرچ کرتے ہيں تو نہ بےجا اُڑاتے ہيں اور نہ تنگي کو کام ميں لاتے ہيں بلکہ اعتدال کے ساتھ. نہ ضرورت سے زيادہ نہ کم25:67
اور وہ جو خدا کے ساتھ کسي اور معبود کو نہيں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کيا ہے اس کو قتل نہيں کرتے مگر جائز طريق پر (يعني شريعت کے مطابق) اور بدکاري نہيں کرتے. اور جو يہ کام کرے گا سخت گناہ ميں مبتلا ہوگا25:68
اور وہ جو جھوٹي گواہي نہيں ديتے اور جب ان کو بيہودہ چيزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہيں 25:72
اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کي باتيں سمجھائي جاتي ہيں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہيں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہيں) 25:73
اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہيں کہ اے پروردگار ہم کو ہماري بيويوں کي طرف سے (دل کا چين) اور اولاد کي طرف سے آنکھ کي ٹھنڈک عطا فرما اور ہميں پرہيزگاروں کا امام بنا 25:74
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل ديئے جائيں گے. اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کريں گے 25:75
وہ جو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 27:3
اور جب (قرآن) اُن کو پڑھ کر سنايا جاتا ہے تو کہتے ہيں کہ ہم اس پر ايمان لے آئے بيشک وہ ہمارے پروردگار کي طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے حکمبردار ہيں28:53
ان لوگوں کو دگنا بدلہ ديا جائے گا کيونکہ صبر کرتے رہے ہيں اور بھلائي کے ساتھ برائي کو دور کرتے ہيں اور جو (مال) ہم نے اُن کو ديا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں28:54
اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کرديں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ ديں گے 29:7
اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان کو ہم نيک لوگوں ميں داخل کريں گے 29:9
تو جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے وہ (بہشت کے) باغ ميں خوش حال ہوں گے30:15
جو نماز کي پابندي کرتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 31:4
يہي اپنے پروردگار (کي طرف) سے ہدايت پر ہيں اور يہي نجات پانے والے ہيں31:5
جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہيں 31:8
ہميشہ اُن ميں رہيں گے. خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے 31:9
اور جو شخص اپنے تئيں خدا کا فرمانبردار کردے اور نيکوکار بھي ہو تو اُس نے مضبوط دستاويز ہاتھ ميں لے لي. اور (سب)کاموں کا انجام خدا ہي کي طرف ہے 31:22
مومنوں ميں کتنے ہي ايسے شخص ہيں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کيا تھا اس کو سچ کر دکھايا. تو ان ميں بعض ايسے ہيں جو اپني نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ايسے ہيں کہ انتظار کر رہے ہيں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھي نہيں بدلا 33:23
تاکہ خدا سچّوں کو اُن کي سچائي کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہرباني کرے. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 33:24
تم تو صرف اس شخص کو نصيحت کرسکتے ہو جو نصيحت کي پيروي کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کي بشارت سنا دو 36:11
مگر جو خدا کے بندگان خاص ہيں 37:40
يہي لوگ ہيں جن کے لئے روزي مقرر ہے 37:41
اور جنہوں نے اس سے اجتناب کيا کہ بتوں کو پوجيں اور خدا کي طرف رجوع کيا ان کے لئے بشارت ہے. تو ميرے بندوں کو بشارت سنا دو 39:17
جو بات کو سنتے اور اچھي باتوں کي پيروي کرتے ہيں. يہي وہ لوگ ہيں جن کو خدا نے ہدايت دي اور يہي عقل والے ہيں 39:18
اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحيائي کي باتوں سے پرہيز کرتے ہيں. اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کرديتے ہيں 42:37
اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں. اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہيں. اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں 42:38
اور جو ايسے ہيں کہ جب ان پر ظلم وتعدي ہو تو (مناسب طريقے سے) بدلہ ليتے ہيں 42:39
اور جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمد? پر نازل ہوئي اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کي طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کرديئے اور ان کي حالت سنوار دي 47:2
يہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کيا انہوں نے جھوٹي بات کي پيروي کي اور جو ايمان لائے وہ اپنے پروردگار کي طرف سے (دين) حق کے پيچھے چلے. اسي طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بيان فرماتا ہے 47:3
مومن تو وہ ہيں جو خدا اور اس کے رسول پر ايمان لائے پھر شک ميں نہ پڑے اور خدا کي راہ ميں مال اور جان سے لڑے. يہي لوگ (ايمان کے) سچے ہيں49:15
رات کے تھوڑے سے حصے ميں سوتے تھے 51:17
اور اوقات سحر ميں بخشش مانگا کرتے تھے 51:18
اور ان کے مال ميں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا 51:19
اور جو لوگ خدا اور اس کے پيغمبروں پر ايمان لائے يہي اپنے پروردگار کے نزديک صديق اور شہيد ہيں. ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا. اور ان (کے ايمان) کي روشني. اور جن لوگوں نے کفر کيا اور ہماري آيتوں کو جھٹلايا وہي اہل دوزخ ہيں 57:19
(اور) جو لوگ بن ديکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہيں ان کے لئے بخشش اور اجر عظيم ہے 67:12
اور جو اپني شرمگاہوں کي حفاظت کرتے ہيں 70:29
مگر اپني بيويوں يا لونڈيوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہيں کچھ ملامت نہيں 70:30
اور جو اپني امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہيں 70:32
اور جو اپني شہادتوں پر قائم رہتے ہيں 70:33
اور جو اپني نماز کي خبر رکھتے ہيں 70:34
يہي لوگ باغہائے بہشت ميں عزت واکرام سے ہوں گے70:35
يہ لوگ نذريں پوري کرتے ہيں اور اس دن سے جس کي سختي پھيل رہي ہوگي خوف رکھتے ہيں 76:7
اور باوجود يہ کہ ان کو خود طعام کي خواہش (اور حاجت) ہے فقيروں اور يتيموں اور قيديوں کو کھلاتے ہيں 76:8
(اور کہتے ہيں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہيں. نہ تم سے عوض کے خواستگار ہيں نہ شکرگزاري کے (طلبگار) 76:9
ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کريہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دينے والا) ہے 76:10
تو خدا ان کو اس دن کي سختي سے بچالے گا اور تازگي اور خوش دلي عنايت فرمائے گا 76:11
اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ريشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا 76:12
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصيحت پکڑے گا 87:10
پھر ان لوگوں ميں بھي (داخل) ہو جو ايمان لائے اور صبر کي نصيحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کي وصيت کرتے رہے 90:17
يہي لوگ صاحب سعادت ہيں 90:18
مگر وہ لوگ جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اور آپس ميں حق (بات) کي تلقين اور صبر کي تاکيد کرتے رہے 103:3 |