وہي تو ہے جو (ماں کے پيٹ ميں) جيسي چاہتا ہے تمہاري صورتيں بناتا ہے اس غالب حکمت والے کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں3:6
عيسي? کا حال خدا کے نزديک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹي سے ان کا قالب بنايا پھر فرمايا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے3:59
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا (يعني اول) اس سے اس کا جوڑا بنايا. پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پيدا کرکے روئے زمين پر) پھيلا ديئے. اور خدا سے جس کے نام کو تم اپني حاجت بر آري کا ذريعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہيں کہ خدا تمہيں ديکھ رہا ہے 4:1
وہي تو ہے جس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر (مرنے کا) ايک وقت مقرر کر ديا اور ايک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھي تم (اے کافرو خدا کے بارے ميں) شک کرتے ہو 6:2
اور وہي تو ہے جس نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا. پھر (تمہارے لئے) ايک ٹھہرنے کي جگہ ہے اور ايک سپرد ہونے کي سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپني) آيتيں کھول کھول کر بيان کردي ہيں 6:98
اور وہي تو ہے جس نے زمين ميں تم کو اپنا نائب بنايا اور ايک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ جو کچھ اس نے تمہيں بخشا ہے اس ميں تمہاري آزمائش ہے بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب دينے والا ہے اور بےشک وہ بخشنے والا مہربان بھي ہے6:165
وہ خدا ہي تو ہے جس نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا اور اس سے اس کا جوڑا بنايا تاکہ اس سے راحت حاصل کرے. سو جب وہ اس کے پاس جاتا ہے تو اسے ہلکا سا حمل رہ جاتا ہے اور وہ اس کے ساتھ چلتي پھرتي ہے. پھر جب کچھ بوجھ معلوم کرتي يعني بچہ پيٹ ميں بڑا ہوتا ہے تو دونوں مياں بيوي اپنے پروردگار خدائے عزوجل سے التجا کرتے ہيں کہ اگر تو ہميں صحيح وسالم (بچہ) دے گا تو ہم تيرے شکر گذار ہوں گے 7:189
خدا ہي اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پيٹ ميں ہوتا ہے اور پيٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھي (واقف ہے). اور ہر چيز کا اس کے ہاں ايک اندازہ مقرر ہے 13:8
اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پيدا کيا ہے15:26
اسي نے انسان کو نطفے سے بنايا مگر وہ اس (خالق) کے بارے ميں علانيہ جھگڑنے لگا 16:4
اور خدا ہي نے تم کو تمہاري ماؤں کے شکم سے پيدا کيا کہ تم کچھ نہيں جانتے تھے. اور اس نے تم کو کان اور آنکھيں اور دل (اور اُن کے علاوہ اور) اعضا بخشے تاکہ تم شکر کرو 16:78
تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کيا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر نطفے سے پھر تمہيں پورا مرد بنايا 18:37
کيا (ايسا) انسان ياد نہيں کرتا کہ ہم نے اس کو پہلے بھي پيدا کيا تھا اور وہ کچھ بھي چيز نہ تھا19:67
لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جي اُٹھنے ميں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلي بار بھي تو) پيدا کيا تھا (يعني ابتدا ميں) مٹي سے پھر اس سے نطفہ بنا کر. پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر. پھر اس سے بوٹي بنا کر جس کي بناوٹ کامل بھي ہوتي ہے اور ناقص بھي تاکہ تم پر (اپني خالقيت) ظاہر کرديں. اور ہم جس کو چاہتے ہيں ايک ميعاد مقرر تک پيٹ ميں ٹھہرائے رکھتے ہيں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہيں. پھر تم جواني کو پہنچتے ہو. اور بعض (قبل از پيري مرجاتے ہيں اور بعض شيخ فالي ہوجاتے اور بڑھاپے کي) نہايت خراب عمر کي طرف لوٹائے جاتے ہيں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہيں. اور (اے ديکھنے والے) تو ديکھتا ہے (کہ ايک وقت ميں) زمين خشک (پڑي ہوتي ہے) پھر جب ہم اس پر مينہ برساتے ہيں تو شاداب ہوجاتي اور ابھرنے لگتي ہے اور طرح طرح کي بارونق چيزيں اُگاتي ہے22:5
ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہي (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور يہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرديتا ہے. اور يہ کہ وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے22:6
اور ہم نے انسان کو مٹي کے خلاصے سے پيدا کيا ہے 23:12
پھر اس کو ايک مضبوط (اور محفوظ) جگہ ميں نطفہ بنا کر رکھا 23:13
پھر نطفے کا لوتھڑا بنايا. پھر لوتھڑے کي بوٹي بنائي پھر بوٹي کي ہڈياں بنائيں پھر ہڈيوں پر گوشت (پوست) چڑھايا. پھر اس کو نئي صورت ميں بنا ديا. تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے 23:14
پھر اس کے بعد تم مرجاتے ہو23:15
پھر قيامت کے روز اُٹھا کھڑے کئے جاؤ گے23:16
اور وہي تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے. (ليکن) تم کم شکرگزاري کرتے ہو 23:78
اور وہي تو ہے جس نے تم کو زمين ميں پيدا کيا اور اسي کي طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے 23:79
اور وہي تو ہے جس نے پاني سے آدمي پيدا کيا. پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادي بنايا. اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کي) قدرت رکھتا ہے25:54
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ اُس نے تمہيں مٹي سے پيدا کيا. پھر اب تم انسان ہوکر جا بجا پھيل رہے ہو 30:20
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ اُس نے تمہارے لئے تمہاري ہي جنس کي عورتيں پيدا کيں تاکہ اُن کي طرف (مائل ہوکر) آرام حاصل کرو اور تم ميں محبت اور مہرباني پيدا کر دي جو لوگ غورکرتے ہيں اُن کے لئے ان باتوں ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:21
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنا اور تمہاري زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا. اہلِ دانش کے ليے ان (باتوں) ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:22
خدا ہي تو ہے جس نے تم کو (ابتدا ميں) کمزور حالت ميں پيدا کيا پھر کمزوري کے بعد طاقت عنايت کي پھر طاقت کے بعد کمزوري اور بڑھاپا ديا. وہ جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے اور وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے30:54
جس نے ہر چيز کو بہت اچھي طرح بنايا (يعني) اس کو پيدا کيا. اور انسان کي پيدائش کو مٹي سے شروع کيا 32:7
پھر اس کي نسل خلاصے سے (يعني) حقير پاني سے پيدا کي 32:8
پھر اُس کو درست کيا پھر اس ميں اپني( طرف سے) روح پھونکي اور تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو 32:9
اور خدا ہي نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا ديا. اور کوئي عورت نہ حاملہ ہوتي ہے اور نہ جنتي ہے مگر اس کے علم سے. اور نہ کسي بڑي عمر والے کو عمر زيادہ دي جاتي ہے اور نہ اس کي عمر کم کي جاتي ہے مگر (سب کچھ) کتاب ميں (لکھا ہوا) ہے. بےشک يہ خدا کو آسان ہے 35:11
کيا انسان نے نہيں ديکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پيدا کيا. پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا 36:77
تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے يا جتني خلقت ہم نے بنائي ہے؟ انہيں ہم نے چپکتے گارے سے بنايا ہے 37:11
اسي نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا پھر اس سے اس کا جوڑا بنايا اور اسي نے تمہارے لئے چار پايوں ميں سے آٹھ جوڑے بنائے. وہي تم کو تمہاري ماؤں کے پيٹ ميں (پہلے) ايک طرح پھر دوسري طرح تين اندھيروں ميں بناتا ہے. يہي خدا تمہارا پروردگار ہے اسي کي بادشاہي ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟39:6
وہي تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹي سے پيدا کيا. ہھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچّے (ہوتے ہو) پھر تم اپني جواني کو پہنچتے ہو. پھر بوڑھے ہوجاتے ہو. اور کوئي تم ميں سے پہلے ہي مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو اور تاکہ تم سمجھو40:67
آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا (وہي ہے). اسي نے تمہارے لئے تمہاري ہي جنس کے جوڑے بنائے اور چارپايوں کے بھي جوڑے (بنائے اور) اسي طريق پر تم کو پھيلاتا رہتا ہے. اس جيسي کوئي چيز نہيں. اور وہ ديکھتا سنتا ہے 42:11
لوگو! ہم نے تم کو ايک مرد اور ايک عورت سے پيدا کيا اور تمہاري قوميں اور قبيلے بنائے. تاکہ ايک دوسرے کو شناخت کرو. اور خدا کے نزديک تم ميں زيادہ عزت والا وہ ہے جو زيادہ پرہيزگار ہے. بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے 49:13
اور ہم ہي نے انسان کو پيدا کيا ہے اور جو خيالات اس کے دل ميں گزرتے ہيں ہم ان کو جانتے ہيں. اور ہم اس کي رگ جان سے بھي اس سے زيادہ قريب ہيں50:16
اور ميں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پيدا کيا ہے کہ ميري عبادت کريں51:56
اسي نے انسان کو پيدا کيا 55:3
اسي نے انسان کو ٹھيکرے کي طرح کھنکھناتي مٹي سے بنايا 55:14
وہي تو ہے جس نے تم کو پيدا کيا پھر کوئي تم ميں کافر ہے اور کوئي مومن. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو ديکھتا ہے 64:2
اسي نے آسمانوں اور زمين کو مبني برحکمت پيدا کيا اور اسي نے تمہاري صورتيں بنائيں اور صورتيں بھي پاکيزہ بنائيں. اور اسي کي طرف (تمہيں) لوٹ کر جانا ہے 64:3
کہو وہ خدا ہي تو ہے جس نے تم کو پيدا کيا. اور تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو 67:23
اور خدا ہي نے تم کو زمين سے پيدا کيا ہے 71:17
کيا وہ مني کا جو رحم ميں ڈالي جاتي ہے ايک قطرہ نہ تھا؟ 75:37
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنايا پھر (اس کے اعضا کو) درست کيا 75:38
پھر اس کي دو قسميں بنائيں (ايک) مرد اور (ايک) عورت 75:39
کيا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہيں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ 75:40
ہم نے انسان کو نطفہ? مخلوط سے پيدا کيا تاکہ اسے آزمائيں تو ہم نے اس کو سنتا ديکھتا بنايا 76:2
(اور) اسے رستہ بھي دکھا ديا. (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا 76:3
ہم نے ان کو پيدا کيا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنايا. اور اگر ہم چاہيں تو ان کے بدلے ان ہي کي طرح اور لوگ لے آئيں 76:28
کيا ہم نے تم کو حقير پاني سے نہيں پيدا کيا؟ 77:20
(پہلے) اس کو ايک محفوظ جگہ ميں رکھا 77:21
ايک وقت معين تک 77:22
پھر اندازہ مقرر کيا اور ہم کيا ہي خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہيں 77:23
انسان ہلاک ہو جائے کيسا ناشکرا ہے 80:17
اُسے (خدا نے) کس چيز سے بنايا؟ 80:18
نطفے سے بنايا پھر اس کا اندازہ مقرر کيا 80:19
پھر اس کے ليے رستہ آسان کر ديا 80:20
پھر اس کو موت دي پھر قبر ميں دفن کرايا 80:21
(وہي تو ہے) جس نے تجھے بنايا اور (تيرے اعضا کو) ٹھيک کيا اور (تيرے قامت کو) معتدل رکھا 82:7
اور جس صورت ميں چاہا تجھے جوڑ ديا 82:8
تو انسان کو ديکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پيدا ہوا ہے86:5
وہ اچھلتے ہوئے پاني سے پيدا ہوا ہے86:6
جو پيٹھ اور سينے کے بيچ ميں سے نکلتا ہے 86:7
بےشک خدا اس کے اعادے (يعني پھر پيدا کرنے) پر قادر ہے 86:8
جس نے (انسان کو) بنايا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کيا 87:2
اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرايا (پھر اس کو) رستہ بتايا 87:3
کہ ہم نے انسان کو بہت اچھي صورت ميں پيدا کيا ہے 95:4
اے محمد) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پيدا کيا )96:1
جس نے انسان کو خون کي پھٹکي سے بنايا 96:2 |