hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), will Surely Testify

Translation by   


اور ہم کسي قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور ميوؤں کے نقصان سے تمہاري آزمائش کريں گے توصبر کرنے والوں کو (خدا کي خوشنودي کي) بشارت سنا دو2:155

(اے اہل ايمان) تمہارے مال و جان ميں تمہاري آزمائش کي جائے گي. اور تم اہل کتاب سے اور ان لوگوں سے جو مشرک ہيں بہت سي ايذا کي باتيں سنو گے. اور تو اگر صبر اور پرہيزگاري کرتے رہو گے تو يہ بڑي ہمت کے کام ہيں 3:186

کيا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو اپنے تئيں پاکيزہ کہتے ہيں (نہيں) بلکہ خدا ہي جس کو چاہتا ہے پاکيزہ کرتا ہے اور ان پر دھاگے کے برابر بھي ظلم نہيں ہوگا 4:49

کچھ شک نہيں کہ جو وعدہ تم سے کيا جاتا ہے وہ (وقوع ميں) آنے والا ہے اور تم (خدا کو) مغلوب نہيں کر سکتے 6:134

کہو کيا ميں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کروں اور وہي تو ہر چيز کا مالک ہے اور جو کوئي (برا) کام کرتا ہے تو اس کا ضرر اسي کو ہوتا ہے اور کوئي شخص کسي (کے گناہ) کا بوجھ نہيں اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کي طرف لوٹ کا جانا ہے تو جن جن باتوں ميں تم اختلاف کيا کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا6:164

جو چيز زمين پر ہے ہم نے اس کو زمين کے لئے آرائش بنايا ہے تاکہ لوگوں کي آزمائش کريں کہ ان ميں کون اچھے عمل کرنے والا ہے 18:7

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے. اور ہم تو لوگوں کو سختي اور آسودگي ميں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہيں. اور تم ہماري طرف ہي لوٹ کر آؤ گے21:35

اور جو لوگ اُن سے پہلے ہو چکے ہيں ہم نے اُن کو بھي آزمايا تھا (اور ان کو بھي آزمائيں گے) سو خدا اُن کو ضرور معلوم کريں گے جو (اپنے ايمان ميں) سچے ہيں اور اُن کو بھي جو جھوٹے ہيں 29:3

کيا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہيں يہ سمجھے ہوئے ہيں کہ يہ ہمارے قابو سے نکل جائيں گے. جو خيال يہ کرتے ہيں برا ہے 29:4

جو شخص خدا کي ملاقات کي اُميد رکھتا ہو خدا کا (مقرر کيا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے. اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے29:5

اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہي فائدے کے لئے محنت کرتا ہے. اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے29:6

اور خدا اُن کو ضرور معلوم کرے گا جو (سچے) مومن ہيں اور منافقوں کو بھي معلوم کرکے رہے گا 29:11


Back to List View : Arabic Text