hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Looth(pbuh), His People Were Killed with a Rain of Stones

Translation by   


اور اسي طرح جب ہم نے لوط کو (پيغمبر بنا کر بھيجا تو) اس وقت انہوں نے اپني قوم سے کہا کہ تم ايسي بےحيائي کا کام کيوں کرتے ہو کہ تم سے اہل عالم ميں سے کسي نے اس طرح کا کام نہيں کيا 7:80

يعني خواہش نفساني پورا کرنے کے ليے عورتوں کو چھوڑ کر لونڈوں پر گرتے ہو. حقيقت يہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو 7:81

تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو يہ بولے کہ ان لوگوں (يعني لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) يہ لوگ پاک بننا چاہتے ہيں 7:82

تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچا ليا مگر ان کي بي بي (نہ بچي) کہ وہ پيچھے رہنے والوں ميں تھي 7:83

اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مينھ برسايا. سو ديکھ لو کہ گنہگاروں کا کيسا انجام ہوا 7:84

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑي مشکل کا دن ہے 11:77

اور لوط کي قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور يہ لوگ پہلے ہي سے فعل شنيع کيا کرتے تھے. لوط نے کہا کہ اے قوم! يہ (جو) ميري (قوم کي) لڑکياں ہيں، يہ تمہارے ليے (جائز اور) پاک ہيں. تو خدا سے ڈرو اور ميرے مہمانوں کے (بارے) ميں ميري آبرو نہ کھوؤ. کيا تم ميں کوئي بھي شائستہ آدمي نہيں 11:78

وہ بولے تم کو معلوم ہے کہ تمہاري (قوم کي) بيٹيوں کي ہميں کچھ حاجت نہيں. اور جو ہماري غرض ہے اسے تم (خوب) جانتے ہو 11:79

لوط نے کہا اے کاش مجھ ميں تمہارے مقابلے کي طاقت ہوتي يا کسي مضبوط قلعے ميں پناہ پکڑ سکتا 11:80

فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہيں. يہ لوگ ہرگز تم تک نہيں پہنچ سکيں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم ميں سے کوئي شخص پيچھے پھر کر نہ ديکھے. مگر تمہاري بيوي کہ جو آفت ان پر پڑنے والي ہے وہي اس پر پڑے گي. ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے. اور کيا صبح کچھ دور ہے؟ 11:81

تو جب ہمارا حکم آيا ہم نے اس (بستي) کو (اُلٹ کر) نيچے اوپر کرديا اور ان پر پتھر کي تہہ بہ تہہ (يعني پےدرپے) کنکرياں برسائيں 11:82

پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے15:61

تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو15:62

وہ بولے کہ نہيں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چيز لے کر آئے ہيں جس ميں لوگ شک کرتے تھے15:63

اور ہم آپ کے پاس يقيني بات لے کر آئے ہيں اور ہم سچ کہتے ہيں15:64

تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکليں اور خود ان کے پيچھے چليں اور اور آپ ميں سے کوئي شخص مڑ کر نہ ديکھے. اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جايئے15:65

اور ہم نے لوط کي طرف وحي بھيجي کہ ان لوگوں کي جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دي جائے گي15:66

اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے15:67

لوط نے) کہا کہ يہ ميرے مہمان ہيں (کہيں ان کے بارے ميں) مجھے رسوا نہ کرنا15:68

لوط نے) کہا کہ يہ ميرے مہمان ہيں (کہيں ان کے بارے ميں) مجھے رسوا نہ کرنا15:68

اور خدا سے ڈرو. اور ميري بےآبروئي نہ کيجو15:69

وہ بولے کيا ہم نے تم کو سارے جہان (کي حمايت وطرفداري) سے منع نہيں کيا 15:70

(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہيں کرنا ہي ہے تو يہ ميري (قوم کي) لڑکياں ہيں (ان سے شادي کرلو) 15:71

اے محمد) تمہاري جان کي قسم وہ اپني مستي ميں مدہوش (ہو رہے) تھے 15:72

سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا 15:73

اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نيچے اوپر کرديا. اور ان پر کھنگر کي پتھرياں برسائيں 15:74

بےشک اس (قصے) ميں اہل فراست کے ليے نشاني ہے 15:75

اور وہ (شہر) اب تک سيدھے رستے پر (موجود) ہے 15:76

بےشک اس ميں ايمان لانے والوں کے ليے نشاني ہے 15:77

اور لوط (کا قصہ ياد کرو) جب ان کو ہم نے حکم (يعني حکمت ونبوت) اور علم بخشا اور اس بستي سے جہاں کے لوگ گندے کام کيا کرتے تھے. بچا نکالا. بےشک وہ برے اور بدکردار لوگ تھے 21:74

اور انہيں اپني رحمت کے (محل ميں) داخل کيا. کچھ شک نہيں کہ وہ نيک بختوں ميں تھے 21:75

(اور قوم) لوط نے بھي پيغمبروں کو جھٹلايا26:160

جب ان سے ان کے بھائي لوط نے کہا کہ تم کيوں نہيں ڈرتے؟26:161

ميں تو تمہارا امانت دار پيغمبر ہوں26:162

تو خدا سے ڈرو اور ميرا کہا مانو26:163

اور ميں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہيں مانگتا. ميرا بدلہ (خدائے) رب العالمين کے ذمے ہے26:164

کيا تم اہل عالم ميں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو26:165

اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاري بيوياں پيدا کي ہيں ان کو چھوڑ ديتے ہو. حقيقت يہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو26:166

وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کرديئے جاؤ گے26:167

لوط نے کہا کہ ميں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں26:168

اے ميرے پروردگار مجھ کو اور ميرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے26:169

سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دي 26:170

مگر ايک بڑھيا کہ پيچھے رہ گئي 26:171

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کرديا 26:172

اور ان پر مينھہ برسايا. سو جو مينھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا 26:173

بےشک اس ميں نشاني ہے. اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:174

اور لوط کو (ياد کرو) جب انہوں نے اپني قوم سے کہا کہ تم بےحيائي (کے کام) کيوں کرتے ہو اور تم ديکھتے ہو27:54

کيا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کي طرف مائل ہوتے ہو. حقيقت يہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو27:55

تو ان کي قوم کے لوگ (بولے تو) يہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو. يہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہيں27:56

تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دي. مگر ان کي بيوي کہ اس کي نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پيچھے رہنے والوں ميں ہوگي)27:57

اور ہم نے ان پر مينھہ برسايا سو (جو) مينھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کرديا گيا تھا، برا تھا27:58

اور لوط (کو ياد کرو) جب اُنہوں نے اپني قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحيائي کے مرتکب ہوتے ہو. تم سے پہلے اہل عالم ميں سے کسي نے ايسا کام نہيں کيا 29:28

تم کيوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کي طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کي) رہزني کرتے ہو اور اپني مجلسوں ميں ناپسنديدہ کام کرتے ہو. تو اُن کي قوم کے لوگ جواب ميں بولے تو يہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ 29:29

لوط نے کہا کہ اے ميرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے ميں مجھے نصرت عنايت فرما 29:30

اور جب ہمارے فرشتے ابراہيم کے پاس خوشي کي خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستي کے لوگوں کو ہلاک کر دينے والے ہيں کہ يہاں کے رہنے والے نافرمان ہيں 29:31

ابراہيم نے کہا کہ اس ميں تو لوط بھي ہيں. وہ کہنے لگے کہ جو لوگ يہاں (رہتے) ہيں ہميں سب معلوم ہيں. ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچاليں گے بجز اُن کي بيوي کے وہ پيچھے رہنے والوں ميں ہوگي 29:32

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کي وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے. فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کيجئے. اور نہ رنج کيجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچاليں گے مگر آپ کي بيوي کہ پيچھے رہنے والوں ميں ہوگي 29:33

ہم اس بستي کے رہنے والوں پر اس سبب سے کہ يہ بدکرداري کرتے رہے ہيں آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہيں 29:34

اور ہم نے سمجھنے والے لوگوں کے لئے اس بستي سے ايک کھلي نشاني چھوڑ دي29:35

اور لوط بھي پيغمبروں ميں سے تھے 37:133

جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دي 37:134

مگر ايک بڑھيا کہ پيچھے رہ جانے والوں ميں تھي37:135

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کرديا37:136

اور تم دن کو بھي ان (کي بستيوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو 37:137

اور رات کو بھي. تو کيا تم عقل نہيں رکھتے 37:138

لوط کي قوم نے بھي ڈر سنانے والوں کو جھٹلايا تھا 54:33

تو ہم نے ان پر کنکر بھري ہوا چلائي مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلي رات ہي سے بچا ليا 54:34

اپنے فضل سے. شکر کرنے والوں کو ہم ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں54:35

اور لوط نے ان کو ہماري پکڑ سے ڈرايا بھي تھا مگر انہوں نے ڈرانے ميں شک کيا54:36

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لينا چاہا تو ہم نے ان کي آنکھيں مٹا ديں سو (اب) ميرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو 54:37

اور ان پر صبح سويرے ہي اٹل عذاب آ نازل ہوا 54:38

تو اب ميرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو 54:39


Back to List View : Arabic Text