تمہارے پروردگار کي قسم يہ لوگ جب تک اپنے تنازعات ميں تمہيں منصف نہ بنائيں اور جو فيصلہ تم کردو اس سے اپنے دل ميں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشي سے مان ليں تب تک مومن نہيں ہوں گے4:65
اے محمد) تمہاري جان کي قسم وہ اپني مستي ميں مدہوش (ہو رہے) تھے 15:72
تمہارے پروردگار کي قسم ہم ان سے ضرور پرسش کريں گے 15:92
اور ہمارے ديئے ہوئے مال ميں سے ايسي چيزوں کا حصہ مقرر کرتے ہيں جن کو جانتے ہي نہيں. (کافرو) خدا کي قسم کہ جو تم افتراء کرتے ہو اس کي تم سے ضرور پرسش ہوگي16:56
خدا کي قسم ہم نے تم سے پہلي امتوں کي طرف بھي پيغمبر بھيجے تو شيطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھي وہي ان کا دوست ہے اور ان کے ليے عذاب اليم ہے16:63
قسم ہے قرآن کي جو حکمت سے بھرا ہوا ہے 36:2
اے محمد) بےشک تم پيغمبروں ميں سے ہو 36:3
قسم ہے صف باندھنے والوں کي پرا جما کر 37:1
پھر ڈانٹنے والوں کي جھڑک کر 37:2
پھر ذکر (يعني قرآن) پڑھنے والوں کي (غور کرکر) 37:3
کہ تمہارا معبود ايک ہے 37:4
کتاب روشن کي قسم 43:2
کہ ہم نے اس کو قرآن عربي بنايا ہے تاکہ تم سمجھو 43:3
اور يہ بڑي کتاب (يعني لوح محفوظ) ميں ہمارے پاس (لکھي ہوئي اور) بڑي فضيلت اور حکمت والي ہے 43:4
اس کتاب روشن کي قسم 44:2
کہ ہم نے اس کو مبارک رات ميں نازل فرمايا ہم تو رستہ دکھانے والے ہيں 44:3
بکھيرنے واليوں کي قسم جو اُڑا کر بکھير ديتي ہيں 51:1
پھر (پاني کا) بوجھ اٹھاتي ہيں 51:2
پھر آہستہ آہستہ چلتي ہيں 51:3
پھر چيزيں تقسيم کرتي ہيں 51:4
کہ جس چيز کا تم سے وعدہ کيا جاتا ہے وہ سچا ہے51:5
اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا51:6
اور آسمان کي قسم جس ميں رسے ہيں 51:7
کہ (اے اہل مکہ) تم ايک متناقض بات ميں (پڑے ہوئے) ہو 51:8
تو آسمانوں اور زمين کے مالک کي قسم! يہ (اسي طرح) قابل يقين ہے جس طرح تم بات کرتے ہو 51:23
کوہ طور کي قسم 52:1
اور کتاب کي جو لکھي ہوئي ہے 52:2
کشادہ اوراق ميں 52:3
اور آباد گھر کي 52:4
اور اونچي چھت کي52:5
اور ابلتے ہوئے دريا کي52:6
کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا 52:7
(اور) اس کو کوئي روک نہيں سکے گا 52:8
تارے کي قسم جب غائب ہونے لگے 53:1
کہ تمہارے رفيق (محمد?) نہ رستہ بھولے ہيں نہ بھٹکے ہيں 53:2
ہميں تاروں کي منزلوں کي قسم 56:75
اور اگر تم سمجھو تو يہ بڑي قسم ہے 56:76
کہ يہ بڑے رتبے کا قرآن ہے 56:77
(جو) کتاب محفوظ ميں (لکھا ہوا ہے) 56:78
اس کو وہي ہاتھ لگاتے ہيں جو پاک ہيں 56:79
پروردگار عالم کي طرف سے اُتارا گيا ہے 56:80
ن?. قلم کي اور جو (اہل قلم) لکھتے ہيں اس کي قسم 68:1
کہ (اے محمد?) تم اپنے پروردگار کے فضل سے ديوانے نہيں ہو 68:2
اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے 68:3
تو ہم کو ان چيزوں کي قسم جو تم کو نظر آتي ہيں 69:38
اور ان کي جو نظر ميں نہيں آتيں 69:39
کہ يہ (قرآن) فرشتہ? عالي مقام کي زبان کا پيغام ہے 69:40
ہميں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کي قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہيں 70:40
(يعني) اس بات پر (قادر ہيں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائيں اور ہم عاجز نہيں ہيں 70:41
ہاں ہاں (ہميں) چاند کي قسم 74:32
اور رات کي جب پيٹھ پھيرنے لگے 74:33
اور صبح کي جب روشن ہو 74:34
کہ وہ (آگ) ايک بہت بڑي (آفت) ہے74:35
(اور) بني آدم کے لئے مؤجب خوف74:36
ہم کو روز قيامت کي قسم 75:1
اور نفس لوامہ کي (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائيں گے 75:2
ہواؤں کي قسم جو نرم نرم چلتي ہيں 77:1
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتي ہيں 77:2
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھيلا ديتي ہيں 77:3
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر ديتي ہيں 77:4
پھر فرشتوں کي قسم جو وحي لاتے ہيں77:5
تاکہ عذر (رفع) کرديا جائے يا ڈر سنا ديا جائے77:6
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کيا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گي 77:7
ان (فرشتوں) کي قسم جو ڈوب کر کھينچ ليتے ہيں 79:1
اور ان کي جو آساني سے کھول ديتے ہيں 79:2
اور ان کي جو تيرتے پھرتے ہيں 79:3
پھر لپک کر آگے بڑھتے ہيں 79:4
پھر (دنيا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہيں79:5
(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمين کو بھونچال آئے گا79:6
ہم کو ان ستاروں کي قسم جو پيچھے ہٹ جاتے ہيں81:15
(اور) جو سير کرتے اور غائب ہو جاتے ہيں81:16
اور رات کي قسم جب ختم ہونے لگتي ہے 81:17
اور صبح کي قسم جب نمودار ہوتي ہے 81:18
کہ بےشک يہ (قرآن) فرشتہ? عالي مقام کي زبان کا پيغام ہے 81:19
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے 81:20
ہميں شام کي سرخي کي قسم84:16
اور رات کي اور جن چيزوں کو وہ اکٹھا کر ليتي ہے ان کي 84:17
اور چاند کي جب کامل ہو جائے 84:18
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہ? اعلي? پر) چڑھو گے 84:19
آسمان کي قسم جس ميں برج ہيں 85:1
اور اس دن کي جس کا وعدہ ہے 85:2
اور حاضر ہونے والے کي اور جو اس کے پاس حاضر کيا جائے اسکي 85:3
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر ديئے گئے 85:4
(يعني) آگ (کي خندقيں) جس ميں ايندھن (جھونک رکھا) تھا85:5
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کي قسم 86:1
اور تم کو کيا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کيا ہے 86:2
وہ تارا ہے چمکنے والا 86:3
کہ کوئي متنفس نہيں جس پر نگہبان مقرر نہيں 86:4
آسمان کي قسم جو مينہ برساتا ہے 86:11
اور زمين کي قسم جو پھٹ جاتي ہے 86:12
کہ يہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے 86:13
فجر کي قسم 89:1
اور دس راتوں کي 89:2
اور جفت اور طاق کي 89:3
اور رات کي جب جانے لگے 89:4
اور بے شک يہ چيزيں عقلمندوں کے نزديک قسم کھانے کے لائق ہيں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)89:5
ہميں اس شہر (مکہ) کي قسم 90:1
اور تم اسي شہر ميں تو رہتے ہو 90:2
اور باپ (يعني آدم) اور اس کي اولاد کي قسم 90:3
کہ ہم نے انسان کو تکليف (کي حالت) ميں (رہنے والا) بنايا ہے 90:4
سورج کي قسم اور اس کي روشني کي 91:1
اور چاند کي جب اس کے پيچھے نکلے 91:2
اور دن کي جب اُسے چمکا دے 91:3
اور رات کي جب اُسے چھپا لے 91:4
اور آسمان کي اور اس ذات کي جس نے اسے بنايا91:5
اور زمين کي اور اس کي جس نے اسے پھيلايا91:6
اور انسان کي اور اس کي جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کيا 91:7
پھر اس کو بدکاري (سے بچنے) اور پرہيزگاري کرنے کي سمجھ دي 91:8
رات کي قسم جب (دن کو) چھپالے 92:1
اور دن کي قسم جب چمک اٹھے 92:2
اور اس (ذات) کي قسم جس نے نر اور مادہ پيدا کيے 92:3
تو جس نے (خدا کے رستے ميں مال) ديا اور پرہيز گاري کي92:5
آفتاب کي روشني کي قسم 93:1
اور رات (کي تاريکي) کي جب چھا جائے 93:2
کہ (اے محمد?) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا 93:3
انجير کي قسم اور زيتون کي 95:1
اور طور سينين کي 95:2
اور اس امن والے شہر کي 95:3
کہ ہم نے انسان کو بہت اچھي صورت ميں پيدا کيا ہے 95:4
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کي قسم جو ہانپ اٹھتےہيں 100:1
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہيں 100:2
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہيں 100:3
پھر اس ميں گرد اٹھاتے ہيں 100:4
پھر اس وقت دشمن کي فوج ميں جا گھستے ہيں100:5
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے100:6
اور وہ اس سے آگاہ بھي ہے 100:7
عصر کي قسم 103:1
کہ انسان نقصان ميں ہے 103:2
مگر وہ لوگ جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اور آپس ميں حق (بات) کي تلقين اور صبر کي تاکيد کرتے رہے 103:3 |