اور ہم نے لقمان کو دانائي بخشي. کہ خدا کا شکر کرو. اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہي فائدے کے لئے شکر کرتا ہے. اور جو ناشکري کرتا ہے تو خدا بھي بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے 31:12
اور (اُس وقت کو ياد کرو) جب لقمان نے اپنے بيٹے کو نصيحت کرتے ہوئے کہا کہ بيٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا. شرک تو بڑا (بھاري) ظلم ہے 31:13
( لقمان نے يہ بھي کہا کہ) بيٹا اگر کوئي عمل (بالفرض) رائي کے دانے کے برابر بھي (چھوٹا) ہو اور ہو بھي کسي پتھر کے اندر يا آسمانوں ميں (مخفي ہو) يا زمين ميں. خدا اُس کو قيامت کے دن لاموجود کرے گا. کچھ شک نہيں کہ خدا باريک بين (اور) خبردار ہے31:16
بيٹا نماز کي پابندي رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بري باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصيبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا. بيشک يہ بڑي ہمت کے کام ہيں 31:17 |