hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Created Everything

Translation by   


وہي تو ہے جس نے سب چيزيں جو زمين ميں ہيں تمہارے ليے پيدا کيں پھر آسمان کي طرف متوجہ ہوا تو ان کو ٹھيک سات آسمان بنا ديا اور وہ ہر چيز سے خبردار ہے 2:29

آسمان اور زمين اور جو کچھ ان (دونوں) ميں ہے سب پر خدا ہي کي بادشاہي ہے اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 5:120

ہر طرح کي تعريف خدا ہي کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا اور اندھيرا اور روشني بنائي پھر بھي کافر (اور چيزوں کو) خدا کے برابر ٹھيراتے ہيں 6:1

اور وہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو تدبير سے پيدا کيا ہے. اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہوجائے گا . اس کا ارشاد برحق ہے. اور جس دن صور پھونکا جائے گا (اس دن) اسي کي بادشاہت ہوگي. وہي پوشيدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہي دانا اور خبردار ہے 6:73

(وہي) آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا (ہے). اس کے اولاد کہاں سے ہو جب کہ اس کي بيوي ہي نہيں. اور اس نے ہر چيز کو پيدا کيا ہے. اور وہ ہر چيز سے باخبر ہے 6:101

يہي (اوصاف رکھنے والا) خدا تمہارا پروردگار ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں. (وہي) ہر چيز کا پيداکرنے والا (ہے) تو اسي کي عبادت کرو. اور وہ ہر چيز کا نگراں ہے 6:102

کچھ شک نہيں کہ تمہارا پروردگار خدا ہي ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا. وہي رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پيچھے دوڑتا چلا آتا ہے. اور اسي نے سورج اور چاند ستاروں کو پيدا کيا سب اس کے حکم کے مطابق کام ميں لگے ہوئے ہيں. ديکھو سب مخلوق بھي اسي کي ہے اور حکم بھي (اسي کا ہے). يہ خدا رب العالمين بڑي برکت والا ہے7:54

تمہارا پروردگار تو خدا ہي ہے جس نے آسمان اور زمين چھ دن ميں بنائے پھر عرش (تخت شاہي) پر قائم ہوا وہي ہر ايک کا انتظام کرتا ہے. کوئي (اس کے پاس) اس کا اذن حاصل کيے بغير کسي کي سفارش نہيں کرسکتا، يہي خدا تمہارا پروردگار ہے تو اسي کي عبادت کرو. بھلا تم غور کيوں نہيں کرتے 10:3

اور وہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو چھ دن ميں بنايا اور (اس وقت) اس کا عرش پاني پر تھا. (تمہارے پيدا کرنے سے) مقصود يہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم ميں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ ديں گے کہ يہ تو کھلا جادو ہے 11:7

خدا ہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا اور آسمان سے مينہ برسايا پھر اس سے تمہارے کھانے کے ليے پھل پيدا کئے. اور کشتيوں (اور جہازوں) کو تمہارے زير فرمان کيا تاکہ دريا (اور سمندر) ميں اس کے حکم سے چليں. اور نہروں کو بھي تمہارے زير فرمان کيا 14:32

کيا انہوں نے نہيں ديکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جيسے (لوگ) پيدا کردے. اور اس نے ان کے لئے ايک وقت مقرر کر ديا ہے جس ميں کچھ بھي شک نہيں. تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کيا 17:99

وہ (وہي تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمين کو فرش بنايا اور اس ميں تمہارے لئے رستے جاري کئے اور آسمان سے پاني برسايا. پھر اس سے انواع واقسام کي مختلف روئيدگياں پيدا کيں20:53

جس نے آسمانوں اور زمين کو اور جو کچھ ان دونوں کے درميان ہے چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحم?ن (يعني بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسي باخبر سے دريافت کرلو25:59

کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلي بار پيدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پيدا کرتا رہتا ہے. يہ خدا کو آسان ہے 29:19

کہہ دو کہ ملک ميں چلو پھرو اور ديکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلي دفعہ پيدا کيا ہے پھر خدا ہي پچھلي پيدائش پيدا کرے گا. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 29:20

خدا نے آسمانوں اور زمين کو حکمت کے ساتھ پيدا کيا ہے. کچھ شک نہيں کہ ايمان والوں کے لئے اس ميں نشاني ہے 29:44

اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمين کو کس نے پيدا کيا. اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زير فرمان کيا تو کہہ ديں گے خدا نے. تو پھر يہ کہاں اُلٹے جا رہے ہيں29:61

خدا ہي خلقت کو پہلي بار پيدا کرتا ہے وہي اس کو پھر پيدا کرے گا پھر تم اُسي کي طرف لوٹ جاؤ گے 30:11

اُسي نے آسمانوں کو ستونوں کے بغير پيدا کيا جيسا کہ تم ديکھتے ہو اور زمين پر پہاڑ (بنا کر) رکھ ديئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس ميں ہر طرح کے جانور پھيلا ديئے. اور ہم ہي نے آسمانوں سے پاني نازل کيا پھر (اُس سے) اس ميں ہر قسم کي نفيس چيزيں اُگائيں 31:10

خدا ہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو اور جو چيزيں ان دونوں ميں ہيں سب کو چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا. اس کے سوا نہ تمہارا کوئي دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا. کيا تم نصيحت نہيں پکڑتے؟ 32:4

وہ خدا پاک ہے جس نے زمين کي نباتات کے اور خود ان کے اور جن چيزوں کي ان کو خبر نہيں سب کے جوڑے بنائے36:36

بھلا جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا، کيا وہ اس بات پر قادر نہيں کہ (ان کو پھر) ويسے ہي پيدا کر دے. کيوں نہيں. اور وہ تو بڑا پيدا کرنے والا اور علم والا ہے 36:81

اور ہم نے آسمان اور زمين کو اور جو کائنات ان ميں ہے اس کو خالي از مصلحت نہيں پيدا کيا. يہ ان کا گمان ہے جو کافر ہيں. سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے 38:27

اور اسي کي نشانيوں ميں سے ہے آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان ميں پھيلا رکھے ہيں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلينے پر قادر ہے 42:29

اور ہم نے آسمانوں اور زمين کو اور جو کچھ ان ميں ہے ان کو کھيلتے ہوئے نہيں بنايا 44:38

ان کو ہم نے تدبير سے پيدا کيا ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے 44:39

ہم نے آسمانوں اور زمين کو اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے مبني برحکمت اور ايک وقت مقرر تک کے لئے پيدا کيا ہے. اور کافروں کو جس چيز کي نصيحت کي جاتي ہے اس سے منہ پھير ليتے ہيں 46:3

اور ہم نے آسمانوں اور زمين کو اور جو (مخلوقات) ان ميں ہے سب کو چھ دن ميں بنا ديا. اور ہم کو ذرا تکان نہيں ہوئي 50:38

اور ہر چيز کي ہم نے دو قسميں بنائيں تاکہ تم نصيحت پکڑو 51:49

اسي نے آسمانوں اور زمين کو مبني برحکمت پيدا کيا اور اسي نے تمہاري صورتيں بنائيں اور صورتيں بھي پاکيزہ بنائيں. اور اسي کي طرف (تمہيں) لوٹ کر جانا ہے 64:3

اور اسي نے رات کو تاريک بنايا اور (دن کو) دھوپ نکالي 79:29

اسي نے اس ميں سے اس کا پاني نکالا اور چارا اگايا 79:31

پھر (رفتہ رفتہ) اس (کي حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر ديا95:5


Back to List View : Arabic Text