hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Angels, what is told about them

Translation by   


کيا يہ لوگ اسي بات کے منتظر ہيں کہ ان پر خدا (کاعذاب) بادل کے سائبانوں ميں آنازل ہو اور فرشتے بھي (اتر آئيں) اور کام تمام کرديا جائے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہي کي طرف ہے 2:210

اور جو لوگ اپني جانوں پر ظلم کرتے ہيں جب فرشتے ان کي جان قبض کرنے لگتے ہيں تو ان سے پوچھتے ہيں کہ تم کس حال ميں تھے وہ کہتے ہيں کہ ہم ملک ميں عاجز وناتواں تھے فرشتے کہتے ہيں کيا خدا کا ملک فراخ نہيں تھا کہ تم اس ميں ہجرت کر جاتے ايسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بري جگہ ہے 4:97

اور جب ہم لوگوں کو تکليف پہنچنے کے بعد (اپني) رحمت (سے آسائش) کا مزہ چکھاتے ہيں تو وہ ہماري آيتوں ميں حيلے کرنے لگتے ہيں. کہہ دو کہ خدا بہت جلد حيلہ کرنے والا ہے. اور جو حيلے تم کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہيں 10:21

اور تمام جاندار جو آسمانوں ميں ہيں اور جو زمين ميں ہيں سب خدا کے آگے سجدہ کرتے ہيں اور فرشتے بھي اور وہ ذرا غرور نہيں کرتے 16:49

اور اپنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہيں اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہيں16:50

اور (فرشتوں نے پيغمبر کو جواب ديا کہ) ہم تمہارے پروردگار کے حکم سوا اُتر نہيں سکتے. جو کچھ ہمارے آگے ہے اور پيچھے ہے اور جو ان کے درميان ہے سب اسي کا ہے اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہيں19:64

اور جو لوگ آسمانوں ميں اور جو زمين ميں ہيں سب اسي کے (مملوک اور اُسي کا مال) ہيں. اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہيں وہ اس کي عبادت سے نہ کنياتے ہيں اور نہ اکتاتے ہيں 21:19

رات دن (اُس کي) تسبيح کرتے رہتے ہيں (نہ تھکتے ہيں) نہ اکتاتے ہيں 21:20

خدا فرشتوں ميں سے پيغام پہنچانے والے منتخب کرليتا ہے اور انسانوں ميں سے بھي. بےشک خدا سننے والا (اور) ديکھنے والا ہے 22:75

سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار ہے) جو آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تين تين اور چار چار پر ہيں. وہ (اپني) مخلوقات ميں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 35:1

اور (فرشتے کہتے ہيں کہ) ہم ميں سے ہر ايک کا ايک مقام مقرر ہے37:164

اور ہم صف باندھے رہتے ہيں37:165

اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہيں37:166

تم فرشتوں کو ديکھو گے کہ عرش کے گرد گھيرا باندھے ہوئے ہيں (اور) اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کر رہے ہيں. اور ان ميں انصاف کے ساتھ فيصلہ کيا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کي تعريف خدا ہي کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے 39:75

جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہيں (يعني فرشتے) وہ اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہتے ہيں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہيں. کہ اے ہمارے پروردگار تيري رحمت اور تيرا علم ہر چيز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کي اور تيرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے 40:7

اگر يہ لوگ سرکشي کريں تو (خدا کو بھي ان کي پروا نہيں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہيں وہ رات دن اس کي تسبيح کرتے رہتے ہيں اور (کبھي) تھکتے ہي نہيں 41:38

قريب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑيں اور فرشتے اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ اس کي تسبيج کرتے رہتے ہيں اور جو لوگ زمين ميں ہيں ان کے لئے معافي مانگتے رہتے ہيں. سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے42:5

تو اُس وقت (ان کا) کيسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کي جان نکاليں گے اور ان کے مونہوں اور پيٹھوں پر مارتے جائيں گے 47:27

جب (وہ کوئي کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائيں بائيں بيٹھے ہيں، لکھ ليتے ہيں 50:17

کوئي بات اس کي زبان پر نہيں آتي مگر ايک نگہبان اس کے پاس تيار رہتا ہے 50:18

اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا. ايک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ايک (اس کے عملوں کي) گواہي دينے والا 50:21

اور اس کا ہم نشين (فرشتہ) کہے گا کہ يہ (اعمال نامہ) ميرے پاس حاضر ہے 50:23

اور آسمانوں ميں بہت سے فرشتے ہيں جن کي سفارش کچھ بھي فائدہ نہيں ديتي مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے53:26

مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عيال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ايندھن آدمي اور پتھر ہيں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہيں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کي نافرماني نہيں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہيں66:6

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہيں. اور ان کا شمار کافروں کي آزمائش کے لئے مقرر کيا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب يقين کريں اور مومنوں کا ايمان اور زيادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائيں. اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں ميں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہيں) کہيں کہ اس مثال (کے بيان کرنے) سے خدا کا مقصد کيا ہے؟ اسي طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدايت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئي نہيں جانتا. اور يہ تو بني آدم کے لئے نصيحت ہے 74:31

ان (فرشتوں) کي قسم جو ڈوب کر کھينچ ليتے ہيں 79:1

اور ان کي جو آساني سے کھول ديتے ہيں 79:2

اور ان کي جو تيرتے پھرتے ہيں 79:3

پھر لپک کر آگے بڑھتے ہيں 79:4

پھر (دنيا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہيں79:5

مگر ہيہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو 82:9

عالي قدر( تمہاري باتوں کے) لکھنے والے 82:11

جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہيں 82:12


Back to List View : Arabic Text