hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Created Animals

Translation by   


اور چارپايوں کو بھي اسي نے پيدا کيا. ان ميں تمہارے ليے جڑاول اور بہت سے فائدے ہيں اور ان ميں سے بعض کو تم کھاتے بھي ہو16:5

اور جب شام کو انہيں (جنگل سے) لاتے ہو اور جب صبح کو (جنگل) چرانے لے جاتے ہو تو ان سے تمہاري عزت وشان ہے16:6

اور (دور دراز) شہروں ميں جہاں تم زحمتِ شاقّہ کے بغير پہنچ نہيں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہيں. کچھ شک نہيں کہ تمہارا پروردگار نہايت شفقت والا اور مہربان ہے 16:7

اور اسي نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پيدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے ليے) رونق وزينت (بھي ہيں) اور وہ (اور چيزيں بھي) پيدا کرتا ہے جن کي تم کو خبر نہيں 16:8

اور تمہارے ليے چارپايوں ميں بھي (مقام) عبرت (وغور) ہے کہ ان کے پيٹوں ميں جو گوبر اور لہو ہے اس سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہيں جو پينے والوں کے ليے خوشگوار ہے16:66

کيا ان لوگوں نے پرندوں کو نہيں ديکھا کہ آسمان کي ہوا ميں گھرے ہوئے (اُڑتے رہتے) ہيں. ان کو خدا ہي تھامے رکھتا ہے. ايمان والوں کے ليے اس ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 16:79

اور قرباني کے اونٹوں کو بھي ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کيا ہے. ان ميں تمہارے لئے فائدے ہيں. تو (قرباني کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو. جب پہلو کے بل گر پڑيں تو ان ميں سے کھاؤ اور قناعت سے بيٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھي کھلاؤ. اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زيرفرمان کرديا ہے تاکہ تم شکر کرو22:36

اور تمہارے لئے چارپايوں ميں بھي عبرت (اور نشاني) ہے کہ ان کے پيٹوں ميں ہے اس سے ہم تمہيں (دودھ) پلاتے ہيں اور تمہارے لئے ان ميں اور بھي بہت سے فائدے ہيں اور بعض کو تم کھاتے بھي ہو 23:21

اور ان پر اور کشتيوں پر تم سوار ہوتے ہو 23:22

اور خدا ہي نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پاني سے پيدا کيا. تو اس ميں بعضے ايسے ہيں کہ پيٹ کے بل چلتے ہيں اور بعض ايسے ہيں جو دو پاؤں پر چلتے ہيں اور بعض ايسے ہيں جو چار پاؤں پر چلتے ہيں. خدا جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے24:45

کيا انہوں نے نہيں ديکھا کہ جو چيزيں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائيں ان ميں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پيدا کر ديئے اور يہ ان کے مالک ہيں 36:71

اور ان کو ان کے قابو ميں کرديا تو کوئي تو ان ميں سے ان کي سواري ہے اور کسي کو يہ کھاتے ہيں 36:72

اور ان ميں ان کے لئے (اور) فائدے اور پينے کي چيزيں ہيں. تو يہ شکر کيوں نہيں کرتے؟ 36:73

خدا ہي تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان ميں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو 40:79

کيا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہيں ديکھا جو پروں کو پھيلائے رہتے ہيں اور ان کو سکيڑ بھي ليتے ہيں. خدا کے سوا انہيں کوئي تھام نہيں سکتا. بےشک وہ ہر چيز کو ديکھ رہا ہے 67:19


Back to List View : Arabic Text