اور خدا ہي تو ہے جس نے باغ پيدا کئے چھتريوں پر چڑھائے ہوئے بھي اور جو چھتريوں پر نہيں چڑھائے ہوئے وہ بھي اور کھجور اور کھيتي جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہيں اور زيتون اور انار جو (بعض باتوں ميں) ايک دوسرے سے ملتے ہيں جب يہ چيزيں پھليں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھيتي) کاٹو تو خدا کا حق بھي اس ميں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بيجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 6:141
اور کھجور اور انگور کے ميووں سے بھي (تم پينے کي چيزيں تيار کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہيں ان کے ليے ان (چيزوں) ميں (قدرت خدا کي) نشاني ہے16:67
اور ان سے دو شخصوں کا حال بيان کرو جن ميں سے ايک ہم نے انگور کے دو باغ (عنايت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا ديئے تھے اور ان کے درميان کھيتي پيدا کردي تھي 18:32
اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپني طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوريں جھڑ پڑيں گي19:25
پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان ميں تمہارے لئے بہت سے ميوے پيدا ہوتے ہيں. اور ان ميں سے تم کھاتے بھي ہو 23:19
اور اس ميں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پيدا کيے اور اس ميں چشمے جاري کرديئے 36:34
اور لمبي لمبي کھجوريں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے 50:10
اس ميں ميوے اور کھجور کے درخت ہيں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہيں 55:11 |