(محمد مصطف?ے?) ترش رُو ہوئے اور منہ پھير بيٹھے 80:1
کہ ان کے پاس ايک نابينا آيا 80:2
اور تم کو کيا خبر شايد وہ پاکيزگي حاصل کرتا 80:3
يا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ ديتا 80:4
جو پروا نہيں کرتا80:5
اس کي طرف تو تم توجہ کرتے ہو80:6
حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہيں 80:7
اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آيا 80:8
اور (خدا سے) ڈرتا ہے 80:9
اس سے تم بےرخي کرتے ہو 80:10 |