hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Addressing Prophet Muhammad(pbuh)

Translation by   


(اے محمد?) ہم تمہارا آسمان کي طرف منہ پھير پھير کر ديکھنا ديکھ رہے ہيں. سو ہم تم کو اسي قبلے کي طرف جس کو تم پسند کرتے ہو، منہ کرنے کا حکم ديں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (يعني خانہ? کعبہ) کي طرف پھير لو. اور تم لوگ جہاں ہوا کرو، (نماز پڑھنے کے وقت) اسي مسجد کي طرف منہ کر ليا کرو. اور جن لوگوں کو کتاب دي گئي ہے، وہ خوب جانتے ہيں کہ (نيا قبلہ) ان کے پروردگار کي طرف سے حق ہے. اور جو کام يہ لوگ کرتے ہيں، خدا ان سے بے خبر نہيں 2:144

(اے پيغمبر) کافروں کا شہروں ميں چلنا پھرنا تمہيں دھوکا نہ دے 3:196

(يہ دنيا کا) تھوڑا سا فائدہ ہے پھر (آخرت ميں) تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بري جگہ ہے 3:197

کہو کيا ميں خدا کو چھوڑ کر کسي اور کو مددگار بناؤں کہ (وہي تو) آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا ہے اور وہي (سب کو) کھانا ديتا ہے اور خود کسي سے کھانا نہيں ليتا (يہ بھي) کہہ دو کہ مجھے يہ حکم ہوا ہے کہ ميں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور يہ کہ تم (اے پيغمبر!) مشرکوں ميں نہ ہونا 6:14

(يہ بھي) کہہ دو کہ اگر ميں اپنے پروردگار کي نافرماني کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے6:15

ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرين انصاف) کس کي شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہي مجھ ميں اور تم ميں گواہ ہے اور يہ قرآن مجھ پر اس ليے اتارا گيا ہے کہ اس کے ذريعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کيا تم لوگ اس بات کي شہادت ديتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھي معبود ہيں (اے محمد?!) کہہ دو کہ ميں تو (ايسي) شہادت نہيں ديتا کہہ دو کہ صرف وہي ايک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شريک بناتے ہو ميں ان سے بيزار ہوں 6:19

کہہ دو کہ ميں تم سے يہ نہيں کہتا کہ ميرے پاس الله تعالي? کے خزانے ہيں اور نہ (يہ کہ) ميں غيب جانتا ہوں اور نہ تم سے يہ کہتا کہ ميں فرشتہ ہوں. ميں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کي طرف سے) آتا ہے. کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہيں؟ تو پھر تم غور کيوں نہيں کرتے6:50

اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہيں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائيں گے (اور جانتے ہيں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئي دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذريعے سے نصيحت کر دو تاکہ پرہيزگار بنيں6:51

(اے پيغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کي عبادت سے منع کيا گيا ہے. (يہ بھي) کہہ دو کہ ميں تمہاري خواہشوں کي پيروي نہيں کروں گا ايسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدايت يافتہ لوگوں ميں نہ رہوں6:56

اور ہم اسي طرح اپني آيتيں پھير پھير کر بيان کرتے ہيں تاکہ کافر يہ نہ کہيں کہ تم (يہ باتيں اہل کتاب سے) سيکھے ہوئے ہو اور تاکہ سمجھنے والے لوگوں کے لئے تشريح کرديں 6:105

اور جو حکم تمہارے پروردگار کي طرف سے تمہارے پاس آتا ہے اسي کي پيروي کرو. اس (پروردگار) کے سوا کوئي معبود نہيں. اور مشرکوں سے کنارہ کرلو 6:106

(کہو) کيا ميں خدا کے سوا اور منصف تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہاري طرف واضع المطالب کتاب بھيجي ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دي ہے وہ جانتے ہيں کہ وہ تمہارے پروردگار کي طرف سے برحق نازل ہوئي ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں ميں نہ ہونا 6:114

(اے محمد?!) يہ (جو پيغمبر آتے رہے اور کتابيں نازل ہوتي رہيں تو) اس ليے کہ تمہارا پروردگار ايسا نہيں کہ بستيوں کو ظلم سے ہلاک کر دے اور وہاں کے رہنے والوں کو (کچھ بھي) خبر نہ ہو 6:131

کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائيں کہ خدا نے يہ چيزيں حرام کي ہيں پھر اگر وہ (آ کر) گواہي ديں تو تم ان کے ساتھ گواہي نہ دينا اور نہ ان لوگوں کي خواہشوں کي پيروي کرنا جو ہماري آيتوں کو جھٹلاتے ہيں اور آخرت پر ايمان نہيں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہيں6:150

کہہ دو کہ مجھے ميرے پروردگار نے سيدھا رستہ دکھا ديا ہے (يعني دين صحيح) مذہب ابراہيم کا جو ايک (خدا) ہي کي طرف کے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے6:161

(يہ بھي) کہہ دو کہ ميري نماز اور ميري عبادت اور ميرا جينا اور ميرا مرنا سب خدائے رب العالمين ہي کے ليے ہے6:162

(اے محمد?) کہہ دو کہ لوگو ميں تم سب کي طرف خدا کا بھيجا ہوا (يعني اس کا رسول) ہوں. (وہ) جو آسمانوں اور زمين کا بادشاہ ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں وہي زندگاني بخشتا ہے اور وہي موت ديتا ہے. تو خدا پر اور اس کے رسول پيغمبر اُمي پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ايمان رکھتے ہيں ايمان لاؤ اور ان کي پيروي کرو تاکہ ہدايت پاؤ7:158

کہہ دو کہ ميں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھي اختيار نہيں رکھتا مگر جو الله چاہے اور اگر ميں غيب کي باتيں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کرليتا اور مجھ کو کوئي تکليف نہ پہنچتي. ميں تو مومنوں کو ڈر اور خوشخبري سنانے والا ہوں 7:188

اور اگر تم ان کو سيدھے رستے کي طرف بلاؤ تو سن نہ سکيں اور تم انہيں ديکھتے ہو کہ (بہ ظاہر) آنکھيں کھولے تمہاري طرف ديکھ رہے ہيں مگر (في الواقع) کچھ نہيں ديکھتے 7:198

(اے محمد?) عفو اختيار کرو اور نيک کام کرنے کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کرلو 7:199

اور اگر شيطان کي طرف سے تمہارے دل ميں کسي طرح کا وسوسہ پيدا ہو تو خدا سے پناہ مانگو. بےشک وہ سننے والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے 7:200

(اے پيغمبر) کفار سے کہہ دو کہ اگر وہ اپنے افعال سے باز آجائيں تو جو ہوچکا وہ انہيں معاف کرديا جائے گا. اور اگر پھر (وہي حرکات) کرنے لگيں گے تو اگلے لوگوں کا (جو) طريق جاري ہوچکا ہے (وہي ان کے حق ميں برتا جائے گا) 8:38

اے نبي! مسلمانوں کو جہاد کي ترغيب دو. اور اگر تم بيس آدمي ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہيں گے. اور اگر سو (ايسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہيں گے. اس ليے کہ کافر ايسے لوگ ہيں کہ کچھ بھي سمجھ نہيں رکھتے8:65

اے پيغمبر جو قيدي تمہارے ہاتھ ميں (گرفتار) ہيں ان سے کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے دلوں ميں نيکي معلوم کرے گا تو جو (مال) تم سے چھن گيا ہے اس سے بہتر تمہيں عنايت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بھي معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 8:70

اے پيغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو. اور ان پر سختي کرو. اور ان کا ٹھکانہ دورخ ہے اور وہ بري جگہ ہے 9:73

پھر اگر خدا تم کو ان ميں سے کسي گروہ کي طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کي اجازت طلب کريں تو کہہ دينا کہ تم ميرے ساتھ ہرگز نہيں نکلو گے اور نہ ميرے ساتھ (مددگار ہوکر) دشمن سے لڑائي کرو گے. تم پہلي دفعہ بيٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھي پيچھے رہنے والوں کے ساتھ بيٹھے رہو 9:83

اور (اے پيغمبر) ان ميں سے کوئي مر جائے تو کبھي اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کي قبر پر (جا کر) کھڑے ہونا. يہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے رہے اور مرے بھي نافرمان (ہي مرے) 9:84

شايد تم کچھ چيز وحي ميں سے جو تمہارے پاس آتي ہے چھوڑ دو اور اس (خيال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) يہ کہنے لگيں کہ اس پر کوئي خزانہ کيوں نہ نازل ہوا يا اس کے ساتھ کوئي فرشتہ کيوں نہيں آيا. اے محمد! تم تو صرف نصيحت کرنے والے ہو. اور خدا ہر چيز کا نگہبان ہے 11:12

يہ کيا کہتے ہيں کہ اس نے قرآن ازخود بنا ليا ہے؟ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھي ايسي دس سورتيں بنا لاؤ اور خدا کے سوا جس جس کو بلاسکتے ہو، بلا بھي لو 11:13

سو (اے پيغمبر) جيسا تم کو حکم ہوتا ہے (اس پر) تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ تائب ہوئے ہيں قائم رہو. اور حد سے تجاوز نہ کرنا. وہ تمہارے سب اعمال کو ديکھ رہا ہے 11:112

(اے پيغمبر) ہم اس قرآن کے ذريعے سے جو ہم نے تمہاري طرف بھيجا ہے تمہيں ايک نہايت اچھا قصہ سناتے ہيں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے 12:3

(اے پيغمبر) ميرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کريں اور اس دن کے آنے سے پيشتر جس ميں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستي (کام آئے گي) ہمارے ديئے ہوئے مال ميں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہيں 14:31

اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہيں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہميں تھوڑي سي مدت مہلت عطا کر. تاکہ تيري دعوت (توحيد) قبول کريں اور (تيرے) پيغمبروں کے پيچھے چليں (تو جواب ملے گا) کيا تم پہلے قسميں نہيں کھايا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس ميں تم ہو) زوال (اور قيامت کو حساب اعمال) نہيں ہوگا 14:44

(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھاليں اور فائدے اُٹھاليں اور (طول) امل ان کو دنيا ميں مشغول کئے رہے عنقريب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا 15:3

(اے پيغمبر) ميرے بندوں کو بتادو کہ ميں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں 15:49

اور يہ کہ ميرا عذاب بھي درد دينے والا عذاب ہے15:50

اور ہم نے آسمانوں اور زمين کو اور جو (مخلوقات) ان ميں ہے اس کو تدبير کے ساتھ پيدا کيا ہے. اور قيامت تو ضرور آکر رہے گي تو تم (ان لوگوں سے) اچھي طرح سے درگزر کرو 15:85

اور ہم نے کفار کي کئي جماعتوں کو جو (فوائد دنياوي سے) متمتع کيا ہے تم ان کي طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ ديکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پيش آنا 15:88

اور کہہ دو کہ ميں تو علانيہ ڈر سنانے والا ہوں 15:89

پس جو حکم تم کو (خدا کي طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خيال نہ کرو 15:94

ہم تمہيں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے ليے جو تم سے استہزاء کرتے ہيں کافي ہيں 15:95

(اے پيغمبر ان کو بکنے دو) يہ قيامت کے دن اپنے (اعمال کے) پورے بوجھ بھي اٹھائيں گے اور جن کو يہ بےتحقيق گمراہ کرتے ہيں ان کے بوجھ بھي اٹھائيں گے. سن رکھو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہيں برے ہيں16:25

اور مشرک کہتے ہيں کہ اگر خدا چاہتا تو نہ ہم ہي اس کے سوا کسي چيز کو پوجتے اور نہ ہمارے بڑے ہي (پوجتے) اور نہ اس کے (فرمان کے) بغير ہم کسي چيز کو حرام ٹھہراتے. (اے پيغمبر) اسي طرح ان سے اگلے لوگوں نے کيا تھا. تو پيغمبروں کے ذمے (خدا کے احکام کو) کھول کر سنا دينے کے سوا اور کچھ نہيں16:35

اگر تم ان (کفار) کي ہدايت کے ليے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کرديتا ہے اس کو وہ ہدايت نہيں ديا کرتا اور ايسے لوگوں کا کوئي مددگار بھي نہيں ہوتا 16:37

اور اگر يہ لوگ اعتراض کريں تو (اے پيغمبر) تمہارا کام فقط کھول کر سنا دينا ہے 16:82

اور (اس دن کو ياد کرو) جس دن ہم ہر اُمت ميں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کريں گے. اور (اے پيغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائيں گے. اور ہم نے تم پر (ايسي) کتاب نازل کي ہے کہ (اس ميں) ہر چيز کا بيان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے ليے ہدايت اور رحمت اور بشارت ہے 16:89

پھر ہم نے تمہاري طرف وحي بھيجي کہ دين ابراہيم کي پيروي اختيار کرو جو ايک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے 16:123

(اے پيغمبر) لوگوں کو دانش اور نيک نصيحت سے اپنے پروردگار کے رستے کي طرف بلاؤ. اور بہت ہي اچھے طريق سے ان سے مناظرہ کرو. جو اس کے رستے سے بھٹک گيا تمہارا پروردگار اسے بھي خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہيں ان سے بھي خوب واقف ہے16:125

اور اگر تم ان کو تکليف ديني چاہو تو اتني ہي دو جتني تکليف تم کو ان سے پہنچي. اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے ليے بہت اچھا ہے16:126

اور صبر ہي کرو اور تمہارا صبر بھي خدا ہي کي مدد سے ہے اور ان کے بارے ميں غم نہ کرو اور جو يہ بدانديشي کرتے ہيں اس سے تنگدل نہ ہو 16:127

اے پيغمبر يہ ان (ہدايتوں) ميں سے ہيں جو خدا نے دانائي کي باتيں تمہاري طرف وحي کي ہيں. اور خدا کے ساتھ کوئي معبود نہ بنانا کہ (ايسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم ميں ڈال ديئے جاؤ گے 17:39

اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم ميں اور ان لوگوں ميں جو آخرت پر ايمان نہيں رکھتے حجاب پر حجاب کر ديتے ہيں17:45

اور کہتے ہيں کہ جب ہم (مر کر بوسيدہ) ہڈيوں اور چُور چُور ہوجائيں گے تو کيا ازسرنو پيدا ہو کر اُٹھيں گے 17:49

کہہ دو کہ (خواہ تم) پتھر ہوجاؤ يا لوہا17:50

يا کوئي اور چيز جو تمہارے نزديک (پتھر اور لوہے سے بھي) بڑي (سخت) ہو (جھٹ کہيں گے) کہ (بھلا) ہميں دوبارہ کون جلائے گا؟ کہہ دو کہ وہي جس نے تم کو پہلي بار پيدا کيا. تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائيں گے اور پوچھيں گے کہ ايسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ اميد ہے جلد ہوگا17:51

تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے. اگر چاہے تو تم پر رحم کرے يا اگر چاہے تو تمہيں عذاب دے. اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا کر) نہيں بھيجا17:54

اور اے پيغمبر جو وحي ہم نے تمہاري طرف بھيجي ہے قريب تھا کہ يہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا ديں تاکہ تم اس کے سوا اور باتيں ہماري نسبت بنالو. اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا ليتے 17:73

اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے ديتے تو تم کسي قدر ان کي طرف مائل ہونے ہي لگے تھے 17:74

اس وقت ہم تم کو زندگي ميں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھي دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے ميں کسي کو اپنا مددگار نہ پاتے 17:75

اور قريب تھا کہ يہ لوگ تمہيں زمين (مکہ) سے پھسلا ديں تاکہ تمہيں وہاں سے جلاوطن کر ديں. اور اس وقت تمہارے پيچھے يہ بھي نہ رہتے مگر کم 17:76

جو پيغمبر ہم نے تم سے پہلے بھيجے تھے ان کا (اور ان کے بارے ميں ہمارا يہي) طريق رہا ہے اور تم ہمارے طريق ميں تغيروتبدل نہ پاؤ گے 17:77

(اے محمد) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھيرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کي) نمازيں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو. کيوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے 17:78

اور بعض حصہ شب ميں بيدار ہوا کرو (اور تہجد کي نماز پڑھا کرو). (يہ شب خيزي) تمہاري لئے (سبب) زيادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قريب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود ميں داخل کرے 17:79

اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدينے ميں) اچھي طرح داخل کيجيو اور (مکے سے) اچھي طرح نکاليو. اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو ميرا مددگار بنائيو 17:80

مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کي رحمت ہے. کچھ شک نہيں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے 17:87

يا تو تمہارا سونے کا گھر ہو يا تم آسمان پر چڑھ جاؤ. اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھي نہيں مانيں گے جب تک کہ کوئي کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھي ليں. کہہ دو کہ ميرا پروردگار پاک ہے ميں تو صرف ايک پيغام پہنچانے والا انسان ہوں 17:93

اور ہم نے اس قرآن کو سچائي کے ساتھ نازل کيا ہے اور وہ سچائي کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمد) ہم نے تم کو صرف خوشخبري دينے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھيجا ہے 17:105

(اے پيغمبر) اگر يہ اس کلام پر ايمان نہ لائيں تو شايد تم کے ان پيچھے رنج کر کر کے اپنے تئيں ہلاک کردو گے18:6

کہہ دو کہ ميں تمہاري کا ايک بشر ہوں. (البتہ) ميري طرف وحي آتي ہے کہ تمہارا معبود (وہي) ايک معبود ہے. تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کي اميد رکھے چاہيئے کہ عمل نيک کرے اور اپنے پروردگار کي عبادت ميں کسي کو شريک نہ بنائے 18:110

(اے محمد) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہيں کيا کہ تم مشقت ميں پڑ جاؤ 20:2

بلکہ اس شخص کو نصيحت دينے کے لئے (نازل کيا ہے) جو خوف رکھتا ہے 20:3

پس جو کچھ يہ بکواس کرتے ہيں اس پر صبر کرو. اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تسبيح وتحميد کيا کرو. اور رات کي ساعات (اولين) ميں بھي اس کي تسبيح کيا کرو اور دن کي اطراف (يعني دوپہر کے قريب ظہر کے وقت بھي) تاکہ تم خوش ہوجاؤ 20:130

کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہيں سو تم بھي منتظر رہو. عنقريب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ (دين کے) سيدھے رستے پر چلنے والے کون ہيں اور (جنت کي طرف) راہ پانے والے کون ہيں (ہم يا تم)20:135

اور (اے محمد) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھيجا ہے 21:107

(اے محمد) کہو کہ اے پروردگار جس عذاب کا ان (کفار) سے وعدہ ہو رہا ہے، اگر تو ميري زندگي ميں ان پر نازل کرکے مجھے بھي دکھادے 23:93

تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھيئے اور) ان ظالموں ميں شامل نہ کيجيئے 23:94

اور جو وعدہ ہم ان سے کر رہے ہيں ہم تم کو دکھا کر ان پر نازل کرنے پر قادر ہيں 23:95

اور بري بات کے جواب ميں ايسي بات کہو جو نہايت اچھي ہو. اور يہ جو کچھ بيان کرتے ہيں ہميں خوب معلوم ہے 23:96

اور ہم نے (اے محمد) تم کو صرف خوشي اور عذاب کي خبر سنانے کو بھيجا ہے25:56

کہہ دو کہ ميں تم سے اس (کام) کي اجرت نہيں مانگتا، ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کي طرف جانے کا رستہ اختيار کرے25:57

اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھي) نہيں مرے گا اور اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو. اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافي ہے25:58

(يعني اس نے) تمہارے دل پر (القا) کيا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصيحت کرتے رہو 26:194

ليکن ہم نے (موس?ي کے بعد) کئي اُمتوں کو پيدا کيا پھر ان پر مدت طويل گذر گئي اور نہ تم مدين والوں ميں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماري آيتيں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے. ہاں ہم ہي تو پيغمبر بھيجنے والے تھے28:45

اور نہ تم اس وقت جب کہ ہم نے (موس?ي کو) آواز دي طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھيجا جانا) تمہارے پروردگار کي رحمت ہے تاکہ تم اُن لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئي ہدايت کرنے والا نہيں آيا ہدايت کرو تاکہ وہ نصيحت پکڑيں28:46

اور (اے پيغمبر ہم نے تو کو اس لئے بھيجا ہے کہ) ايسا نہ ہو کہ اگر ان (اعمال) کے سبب جو اُن کے ہاتھ آگے بھيج چکے ہيں ان پر کوئي مصيبت واقع ہو تو يہ کہنے لگيں کہ اے پروردگار تو نے ہماري طرف کوئي پيغمبر کيوں نہ بھيجا کہ ہم تيري آيتوں کي پيروي کرنے اور ايمان لانے والوں ميں ہوتے 28:47

پھر جب اُن کے پاس ہماري طرف سے حق آپہنچا تو کہنے لگے کہ جيسي (نشانياں) موس?ي کو ملي تھيں ويسي اس کو کيوں نہيں مليں. کيا جو (نشانياں) پہلے موس?ي کو دي گئي تھيں اُنہوں نے اُن سے کفر نہيں کيا. کہنے لگے کہ دونوں جادوگر ہيں ايک دوسرے کے موافق. اور بولے کہ ہم سب سے منکر ہيں 28:48

کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم خدا کے پاس سے کوئي کتاب لے آؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے بڑھ کر ہدايت کرنے والي ہو. تاکہ ميں بھي اسي کي پيروي کروں 28:49

پھر اگر يہ تمہاري بات قبول نہ کريں تو جان لو کہ يہ صرف اپني خواہشوں کي پيروي کرتے ہيں. اور اس سے زيادہ کون گمراہ ہوگا جو خدا کي ہدايت کو چھوڑ کر اپني خواہش کے پيچھے چلے. بيشک خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا28:50

اور تمہيں اُميد نہ تھي کہ تم پر کتاب نازل کي جائے گي. مگر تمہارے پروردگار کي مہرباني سے (نازل ہوئي) تو تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ ہونا 28:86

اور وہ تمہيں خدا کي آيتوں کي تبليغ سے بعد اس کے کہ وہ تم پر نازل ہوچکي ہيں روک نہ ديں اور اپنے پروردگار کو پکارتے رہو اور مشرکوں ميں ہرگز نہ ہو جيو 28:87

اور خدا کے ساتھ کسي اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئي معبود نہيں. اس کي ذات (پاک) کے سوا ہر چيز فنا ہونے والي ہے. اسي کا حکم ہے اور اسي کي طرف تم لوٹ کر جاؤ گے 28:88

(اے محمد?! يہ) کتاب جو تمہاري طرف وحي کي گئي ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو. کچھ شک نہيں کہ نماز بےحيائي اور بري باتوں سے روکتي ہے. اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے29:45

اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ايسے طريق سے کہ نہايت اچھا ہو. ہاں جو اُن ميں سے بےانصافي کريں (اُن کے ساتھ اسي طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتري اور جو (کتابيں) تم پر اُتريں ہم سب پر ايمان رکھتے ہيں اور ہمارا اور تمہارا معبود ايک ہي ہے اور ہم اُسي کے فرمانبردار ہيں29:46

تو تم مردوں کي (بات) نہيں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پيٹھ پھير کر پھر جائيں آواز سنا سکتے ہو30:52

اور نہ اندھوں کو اُن کي گمراہي سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو. تم تو انہي لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماري آيتوں پر ايمان لاتے ہيں سو وہي فرمانبردار ہيں30:53

اے پيغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا. بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے 33:1

اے پيغمبر ہم نے تم کو گواہي دينے والا اور خوشخبري سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھيجا ہے33:45

اور خدا کي طرف بلانے والا اور چراغ روشن33:46

اور مومنوں کو خوشخبري سنا دو کہ ان کے لئے خدا کي طرف سے بڑا فضل ہوگا 33:47

اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکليف دينے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا. اور خدا ہي کارساز کافي ہے 33:48

کہہ دو کہ اگر ميں گمراہ ہوں تو ميري گمراہي کا ضرر مجھي کو ہے. اور اگر ہدايت پر ہوں تو يہ اس کا طفيل ہے جو ميرا پروردگار ميري طرف وحي بھيجتا ہے. بےشک وہ سننے والا (اور) نزديک ہے34:50

بھلا جس شخص کو اس کے اعمال بد آراستہ کرکے دکھائے جائيں اور وہ ان کو عمدہ سمجھنے لگے تو (کيا وہ نيکوکار آدمي جيسا ہوسکتا ہے). بےشک خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے. يہ جو کچھ کرتے ہيں خدا اس سے واقف ہے 35:8

تم تو صرف ڈرانے والے ہو 35:23

ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبري سنانے والا اور ڈرانے والا بھيجا ہے. اور کوئي اُمت نہيں مگر اس ميں ہدايت کرنے والا گزر چکا ہے 35:24

اے پيغمبر کہہ دو کہ ميں تم سے اس کا صلہ نہيں مانگتا اور نہ ميں بناوٹ کرنے والوں ميں ہوں 38:86

پھر اگر يہ منہ پھير ليں تو کہہ دو کہ ميں تم کو ايسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جيسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آيا تھا) 41:13

اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہيں وہ خدا کو ياد ہيں. اور تم ان پر داروغہ نہيں ہو42:6

اور اسي طرح تمہارے پاس قرآن عربي بھيجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (يعني مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہيں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہيں قيامت کے دن کا بھي جس ميں کچھ شک نہيں ہے خوف دلاؤ. اس روز ايک فريق بہشت ميں ہوگا اور ايک فريق دوزخ ميں 42:7

اسي نے تمہارے لئے دين کا وہي رستہ مقرر کيا جس (کے اختيار کرنے کا) نوح کو حکم ديا تھا اور جس کي (اے محمد?) ہم نے تمہاري طرف وحي بھيجي ہے اور جس کا ابراہيم اور موسي? اور عيسي? کو حکم ديا تھا (وہ يہ) کہ دين کو قائم رکھنا اور اس ميں پھوٹ نہ ڈالنا. جس چيز کي طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتي ہے. الله جس کو چاہتا ہے اپني بارگاہ کا برگزيدہ کرليتا ہے اور جو اس کي طرف رجوع کرے اسے اپني طرف رستہ دکھا ديتا ہے 42:13

تو (اے محمد?) اسي (دين کي) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جيسا تم کو حکم ہوا ہے (اسي پر) قائم رہنا. اور ان کي خواہشوں کي پيروي نہ کرنا. اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائي ہے ميں اس پر ايمان رکھتا ہوں. اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم ميں انصاف کروں. خدا ہي ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے. ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا. ہم ميں اور تم ميں کچھ بحث وتکرار نہيں. خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا. اور اسي کي طرف لوٹ کر جانا ہے42:15

کيا يہ لوگ کہتے ہيں کہ پيغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ ليا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمد?) تمہارے دل پر مہر لگا دے. اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپني باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے. بےشک وہ سينے تک کي باتوں سے واقف ہے 42:24

ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہيں خدا کي طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو. اس دن تمہارے لئے نہ کوئي جائے پناہ ہوگي اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہي بن پڑے گا 42:47

پھر اگر يہ منہ پھير ليں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہيں بھيجا. تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دينا ہے. اور جب ہم انسان کو اپني رحمت کا مزہ چکھاتے ہيں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے. اور اگر ان کو ان ہي کے اعمال کے سبب کوئي سختي پہنچتي ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہيں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے 42:48

اور اسي طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاري طرف روح القدس کے ذريعے سے (قرآن) بھيجا ہے. تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ايمان کو. ليکن ہم نے اس کو نور بنايا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں ميں سے جس کو چاہتے ہيں ہدايت کرتے ہيں. اور بےشک (اے محمد?) تم سيدھا رستہ دکھاتے ہو42:52

کيا تم بہرے کو سنا سکتے ہو يا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صريح گمراہي ميں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو) 43:40

اگر ہم تم کو (وفات دے کر) اٹھا ليں تو ان لوگوں سے تو ہم انتقام لے کر رہيں گے 43:41

يا (تمہاري زندگي ہي ميں) تمہيں وہ (عذاب) دکھا ديں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کيا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہيں 43:42

پس تمہاري طرف جو وحي کي گئي ہے اس کو مضبوط پکڑے رہو. بےشک تم سيدھے رستے پر ہو 43:43

اور يہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاري قوم کے لئے نصيحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقريب پرسش ہوگي 43:44

تو ان سے منہ پھير لو اور سلام کہہ دو. ان کو عنقريب (انجام) معلوم ہوجائے گا 43:89

پھر ہم نے تم کو دين کے کھلے رستے پر (قائم) کر ديا تو اسي (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کي خواہشوں کے پيچھے نہ چلنا 45:18

يہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہيں کہ مسلمان ہوگئے ہيں. کہہ دو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو. بلکہ خدا تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہيں ايمان کا رستہ دکھايا بشرطيکہ تم سچے (مسلمان) ہو 49:17

اے پيغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتيں اس بات پر بيعت کرنے کو آئيں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کريں گي نہ چوري کريں گي نہ بدکاري کريں گي نہ اپني اولاد کو قتل کريں گي نہ اپنے ہاتھ پاؤں ميں کوئي بہتان باندھ لائيں گي اور نہ نيک کاموں ميں تمہاري نافرماني کريں گي تو ان سے بيعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 60:12

اے (محمد) جو کپڑے ميں لپٹ رہے ہو 73:1

رات کو قيام کيا کرو مگر تھوڑي سي رات 73:2

(قيام) آدھي رات (کيا کرو) 73:3

يا اس سے کچھ کم يا کچھ زيادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو 73:4

ہم عنقريب تم پر ايک بھاري فرمان نازل کريں گے73:5

کچھ شک نہيں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہيمي) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھي خوب درست ہوتا ہے73:6

دن کے وقت تو تمہيں اور بہت سے شغل ہوتے ہيں 73:7

تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسي کي طرف متوجہ ہوجاؤ 73:8

اے (محمد) جو کپڑا لپيٹے پڑے ہو 74:1

اُٹھو اور ہدايت کرو 74:2

اور اپنے پروردگار کي بڑائي کرو 74:3

اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو 74:4

اور ناپاکي سے دور رہو74:5

اور (اس نيت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زيادہ کے طالب ہو74:6

اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو 74:7

اور (اے محمد?) وحي کے پڑھنے کے لئے اپني زبان نہ چلايا کرو کہ اس کو جلد ياد کرلو75:16

اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے 75:17

جب ہم وحي پڑھا کريں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسي طرح پڑھا کرو 75:18

پھر اس (کے معاني) کا بيان بھي ہمارے ذمے ہے 75:19

اے پيغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! )109:1

جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو ميں نہيں پوجتا 109:2

اور جس (خدا) کي ميں عبادت کرتا ہوں اس کي تم عبادت نہيں کرتے 109:3

اور( ميں پھر کہتا ہوں کہ) جن کي تم پرستش کرتے ہوں ان کي ميں پرستش کرنے والا نہيں ہوں 109:4

اور نہ تم اس کي بندگي کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کي ميں بندگي کرتا ہوں109:5

تم اپنے دين پر ميں اپنے دين پر109:6


Back to List View : Arabic Text