اور خدا ہي نے تم ميں سے تمہارے ليے عورتيں پيدا کيں اور عورتوں سے تمہارے بيٹے اور پوتے پيدا کيے اور کھانے کو تمہيں پاکيزہ چيزيں ديں. تو کيا بےاصل چيزوں پر اعتقاد رکھتے اور خدا کي نعمتوں سے انکار کرتے ہيں 16:72
خدا نے کسي آدمي کے پہلو ميں دو دل نہيں بنائے. اور نہ تمہاري عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بيٹھتے ہو تمہاري ماں بنايا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بيٹے بنايا. يہ سب تمہارے منہ کي باتيں ہيں. اور خدا تو سچي بات فرماتا ہے اور وہي سيدھا رستہ دکھاتا ہے 33:4
پيغمبر مومنوں پر اُن کي جانوں سے بھي زيادہ حق رکھتے ہيں اور پيغمبر کي بيوياں اُن کي مائيں ہيں. اور رشتہ دار آپس ميں کتاب الله کے رُو سے مسلمانوں اور مہاجروں سے ايک دوسرے (کے ترکے) کے زيادہ حقدار ہيں. مگر يہ کہ تم اپنے دوستوں سے احسان کرنا چاہو. (تو اور بات ہے). يہ حکم کتاب يعني (قرآن) ميں لکھ ديا گيا ہے33:6
(تمام) بادشاہت خدا ہي کي ہے آسمانوں کي بھي اور زمين کي بھي. وہ جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے. جسے چاہتا ہے بيٹياں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بيٹے بخشتا ہے 42:49
يا ان کو بيٹے اور بيٹياں دونوں عنايت فرماتا ہے. اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے. وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے42:50
(اے پيغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے ميں بحث جدال کرتي اور خدا سے شکايت (رنج وملال) کرتي تھي. خدا نے اس کي التجا سن لي اور خدا تم دونوں کي گفتگو سن رہا تھا. کچھ شک نہيں کہ خدا سنتا ديکھتا ہے 58:1
جو لوگ تم ميں سے اپني عورتوں کو ماں کہہ ديتے ہيں وہ ان کي مائيں نہيں (ہوجاتيں). ان کي مائيں تو وہي ہيں جن کے بطن سے وہ پيدا ہوئے. بےشک وہ نامعقول اور جھوٹي بات کہتے ہيں اور خدا بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے 58:2
مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتيں وطن چھوڑ کر آئيں تو ان کي آزمائش کرلو. (اور) خدا تو ان کے ايمان کو خوب جانتا ہے. سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہيں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھيجو. کہ نہ يہ ان کو حلال ہيں اور نہ وہ ان کو جائز. اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کيا ہو وہ ان کو دے دو. اور تم پر کچھ گناہ نہيں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کي ناموس کو قبضے ميں نہ رکھو (يعني کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کيا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپني عورتوں پر) خرچ کيا ہو وہ تم سے طلب کرليں. يہ خدا کا حکم ہے جو تم ميں فيصلہ کئے ديتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے 60:10
اور اگر تمہاري عورتوں ميں سے کوئي عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلي جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنيمت ہاتھ لگے) تو جن کي عورتيں چلي گئي ہيں ان کو (اس مال ميں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کيا تھا اور خدا سے جس پر تم ايمان لائے ہو ڈرو 60:11
مومنو! تمہاري عورتيں اور اولاد ميں سے بعض تمہارے دشمن (بھي) ہيں سو ان سے بچتے رہو. اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھي بخشنے والا مہربان ہے 64:14
تمہارا مال اور تمہاري اولاد تو آزمائش ہے. اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے64:15
خدا نے کافروں کے لئے نوح? کي بيوي اور لوط? کي بيوي کي مثال بيان فرمائي ہے. دونوں ہمارے دو نيک بندوں کے گھر ميں تھيں اور دونوں نے ان کي خيانت کي تو وہ خدا کے مقابلے ميں اور ان عورتوں کے کچھ بھي کام نہ آئے اور ان کو حکم ديا گيا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھي دوزخ ميں داخل ہو جاؤ 66:10
اور مومنوں کے لئے (ايک) مثال (تو) فرعون کي بيوي کي بيان فرمائي کہ اس نے خدا سے التجا کي کہ اے ميرے پروردگار ميرے لئے بہشت ميں اپنے پاس ايک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصي عطا فرما 66:11
اور (دوسري) عمران کي بيٹي مريم? کي جنہوں نے اپني شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس ميں اپني روح پھونک دي اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کي کتابوں کو برحق سمجھتي تھيں اور فرمانبرداروں ميں سے تھيں 66:12 |