اور ان ميں بعض ايسے ہيں جو پيغمبر کو ايذا ديتے ہيں اور کہتے ہيں کہ يہ شخص نرا کان ہے. (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاري بھلائي کے ليے. وہ خدا کا اور مومنوں (کي بات) کا يقين رکھتا ہے اور جو لوگ تم ميں سے ايمان لائے ہيں ان کے ليے رحمت ہے. اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہيں ان کے ليے عذاب اليم (تيار) ہے9:61
اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائي کا بدلہ ويسا ہي ہوگا. اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گي. اور کوئي ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا. ان کے مونہوں (کي سياہي کا يہ عالم ہوگا کہ ان) پر گويا اندھيري رات کے ٹکڑے اُڑھا ديئے گئے ہيں. يہي دوزخي ہيں کہ ہميشہ اس ميں رہيں گے 10:27
جو لوگ خدا اور اس کے رسول کي مخالفت کرتے ہيں وہ (اسي طرح) ذليل کئے جائيں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذليل کئے گئے تھے اور ہم نے صاف اور صريح آيتيں نازل کردي ہيں. جو نہيں مانتے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا58:5
جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا. خدا کو وہ سب (کام) ياد ہيں اور يہ ان کو بھول گئے ہيں اور خدا ہر چيز سے واقف ہے58:6
کيا تم کو معلوم نہيں کہ جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے خدا کو سب معلوم ہے. (کسي جگہ) تين (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں ميں صلاح ومشورہ نہيں ہوتا مگر وہ ان ميں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہيں پانچ کا مگر وہ ان ميں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم يا زيادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہيں ہوں. پھر جو جو کام يہ کرتے رہے ہيں قيامت کے دن وہ (ايک ايک) ان کو بتائے گا. بےشک خدا ہر چيز سے واقف ہے 58:7
کيا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جن کو سرگوشياں کرنے سے منع کيا گيا تھا. پھر جس (کام) سے منع کيا گيا تھا وہي پھر کرنے لگے اور يہ تو گناہ اور ظلم اور رسول (خدا) کي نافرماني کي سرگوشياں کرتے ہيں. اور جب تمہارے پاس آتے ہيں تو جس (کلمے) سے خدا نے تم کو دعا نہيں دي اس سے تمہيں دعا ديتے ہيں. اور اپنے دل ميں کہتے ہيں کہ (اگر يہ واقعي پيغمبر ہيں تو) جو کچھ ہم کہتے ہيں خدا ہميں اس کي سزا کيوں نہيں ديتا؟ (اے پيغمبر) ان کو دوزخ (ہي کي سزا) کافي ہے. يہ اسي ميں داخل ہوں گے. اور وہ بري جگہ ہے 58:8
جو لوگ خدا اور اس کے رسول کي مخالفت کرتے ہيں وہ نہايت ذليل ہوں گے 58:20
وہي تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال ديا. تمہارے خيال ميں بھي نہ تھا کہ وہ نکل جائيں گے اور وہ لوگ يہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا ليں گے. مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ ليا جہاں سے ان کو گمان بھي نہ تھا. اور ان کے دلوں ميں دہشت ڈال دي کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصيرت کي) آنکھيں رکھنے والو عبرت پکڑو 59:2
اور اگر خدا نے ان کے بارے ميں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنيا ميں بھي عذاب دے ديتا. اور آخرت ميں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تيار) ہے 59:3
يہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کي مخالفت کي. اور جو شخص خدا کي مخالفت کرے تو خدا سخت عذاب دينے والا ہے 59:4
(مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے يا ان کو اپني جڑوں پر کھڑا رہنے ديا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود يہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے59:5
ہاں خدا کي طرف سے احکام کا اور اس کے پيغاموں کا پہنچا دينا (ہي) ميرے ذمے ہے. اور جو شخص خدا اور اس کے پيغمبر کي نافرماني کرے گا تو ايسوں کے لئے جہنم کي آگ ہے ہميشہ ہميشہ اس ميں رہيں گے 72:23
يہاں تک کہ جب يہ لوگ وہ (دن) ديکھ ليں گے جس کا ان سے وعدہ کيا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے 72:24
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہيں 77:48
اس دن جھٹلانے والوں کي خرابي ہے 77:49 |