hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Signs, Allah(swt) Supporting Our Living

Translation by   


بےشک آسمانوں اور زمين کے پيدا کرنے ميں اور رات اور دن کے ايک دوسرے کے پيچھے آنے جانے ميں اور کشتيوں اور جہازوں ميں جو دريا ميں لوگوں کے فائدے کي چيزيں لے کر رواں ہيں اور مينہ ميں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمين کو مرنے کے بعد زندہ (يعني خشک ہوئے پيچھے سرسبز) کرديتا ہے اور زمين پر ہر قسم کے جانور پھيلانے ميں اور ہواؤں کے چلانےميں اور بادلوں ميں جو آسمان اور زمين کے درميان گھرے رہتے ہيں. عقلمندوں کے لئے (خدا کي قدرت کي) نشانياں ہيں2:164

بے شک آسمانوں اور زمين کي پيدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کے آنے جانے ميں عقل والوں کے ليے نشانياں ہيں 3:190

وہي تو ہے جس نے تمہارے ليے رات بنائي تاکہ اس ميں آرام کرو اور روز روشن بنايا ( تاکہ اس ميں کام کرو) جو لوگ (مادہ?) سماعت رکھتے ہيں ان کے ليے ان ميں نشانياں ہيں10:67

کيا ان لوگوں نے پرندوں کو نہيں ديکھا کہ آسمان کي ہوا ميں گھرے ہوئے (اُڑتے رہتے) ہيں. ان کو خدا ہي تھامے رکھتا ہے. ايمان والوں کے ليے اس ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 16:79

اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانياں بنايا ہے رات کي نشاني کو تاريک بنايا اور دن کي نشاني کو روشن. تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (يعني) روزي تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو. اور ہم نے ہر چيز کو (بخوبي) تفصيل کردي ہے 17:12

وہ (وہي تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمين کو فرش بنايا اور اس ميں تمہارے لئے رستے جاري کئے اور آسمان سے پاني برسايا. پھر اس سے انواع واقسام کي مختلف روئيدگياں پيدا کيں20:53

کہ (خود بھي) کھاؤ اور اپنے چارپايوں کو بھي چراؤ. بےشک ان (باتوں) ميں عقل والوں کے لئے (بہت سي) نشانياں ہيں20:54

کيا انہوں نے زمين کي طرف نہيں ديکھا کہ ہم نے اس ميں ہر قسم کي کتني نفيس چيزيں اُگائي ہيں 26:7

کچھ شک نہيں کہ اس ميں (قدرت خدا کي) نشاني ہے مگر يہ اکثر ايمان لانے والے نہيں ہيں 26:8

اور ايک نشاني ان کے لئے زمين مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کيا اور اس ميں سے اناج اُگايا. پھر يہ اس ميں سے کھاتے ہيں 36:33

اور اس ميں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پيدا کيے اور اس ميں چشمے جاري کرديئے 36:34

تاکہ يہ ان کے پھل کھائيں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہيں بنايا تو پھر يہ شکر کيوں نہيں کرتے؟36:35

(وہي) جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پيدا کي پھر تم اس (کي ٹہنيوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو 36:80

خدا ہي تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان ميں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو 40:79

اور تمہارے لئے ان ميں (اور بھي) فائدے ہيں اور اس لئے بھي کہ (کہيں جانے کي) تمہارے دلوں ميں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ. اور ان پر اور کشتيوں پر تم سوار ہوتے ہو 40:80

اور وہ تمہيں اپني نشانياں دکھاتا ہے تو تم خدا کي کن کن نشانيوں کو نہ مانو گے 40:81

جس نے تمہارے لئے زمين کو بچھونا بنايا. اور اس ميں تمہارے لئے رستے بنائے تاکہ تم راہ معلوم کرو 43:10

اور جس نے ايک اندازے کے ساتھ آسمان سے پاني نازل کيا. پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کيا. اسي طرح تم زمين سے نکالے جاؤ گے 43:11

اور جس نے تمام قسم کے حيوانات پيدا کئے اور تمہارے لئے کشتياں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو 43:12

تاکہ تم ان کي پيٹھ پر چڑھ بيٹھو اور جب اس پر بيٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو ياد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زير فرمان کر ديا اور ہم ميں طاقت نہ تھي کہ اس کو بس ميں کرليتے 43:13

اور جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام ميں لگا ديا. جو لوگ غور کرتے ہيں ان کے لئے اس ميں (قدرت خدا کي) نشانياں ہيں 45:13


Back to List View : Arabic Text