hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Insaaf, justice

Translation by   


اے ايمان والو! انصاف پر قائم رہو اور خدا کے لئے سچي گواہي دو خواہ (اس ميں) تمہارا يا تمہارےماں باپ اور رشتہ داروں کا نقصان ہي ہو. اگر کوئي امير ہے يا فقير تو خدا ان کا خير خواہ ہے. تو تم خواہش نفس کے پيچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دينا. اگر تم پيچيدا شہادت دو گے يا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو) خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے4:135

مومنو! خدا کے نام کي چيزوں کي بےحرمتي نہ کرنا اور نہ ادب کے مہينے کي اور نہ قرباني کے جانوروں کي اور نہ ان جانوروں کي (جو خدا کي نذر کر ديئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں ميں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کي جو عزت کے گھر (يعني بيت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کي خوشنودي کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختيار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کي دشمني اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والي مسجد سے روکا تھا تمہيں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زيادتي کرنے لگو اور (ديکھو) نيکي اور پرہيزگاري کے کاموں ميں ايک دوسرے کي مدد کيا کرو اور گناہ اور ظلم کي باتوں ميں مدد نہ کيا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو. کچھ شک نہيں کہ خدا کا عذاب سخت ہے 5:2

اے ايمان والوں! خدا کے ليے انصاف کي گواہي دينے کے ليے کھڑے ہو جايا کرو. اور لوگوں کي دشمني تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو. انصاف کيا کرو کہ يہي پرہيزگاري کي بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو. کچھ شک نہيں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے 5:8

اور جو چوري کرے مرد ہو يا عورت ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو يہ ان کے فعلوں کي سزا اور خدا کي طرف سے عبرت ہے اور خدا زبردست (اور) صاحب حکمت ہے 5:38

اور ہم نے ان لوگوں کے ليے تورات ميں يہ حکم لکھ ديا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسي طرح بدلہ ہے ليکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اس کے ليے کفارہ ہوگا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ايسے ہي لوگ بےانصاف ہيں 5:45

اور (اے پيغمبر!) ہم نے تم پر سچي کتاب نازل کي ہے جو اپنے سے پہلي کتابوں کي تصديق کرتي ہے اور ان (سب) پر شامل ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمايا ہے اس کے مطابق ان کا فيصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر ان کي خواہشوں کي پيروي نہ کرنا ہم نے تم ميں سے ہر ايک (فرقے) کے ليے ايک دستور اور طريقہ مقرر کيا ہے اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ايک ہي شريعت پر کر ديتا مگر جو حکم اس نے تم کو ديئے ہيں ان ميں وہ تمہاري آزمائش کرني چاہتا ہے سو نيک کاموں ميں جلدي کرو تم سب کو خدا کي طرف لوٹ کر جانا ہے پھر جن باتوں ميں تم کو اختلاف تھا وہ تم کو بتا دے گا 5:48

اور (ہم پھر تاکيد کرتے ہيں کہ) جو (حکم) خدا نے نازل فرمايا ہے اسي کے مطابق ان ميں فيصلہ کرنا اور ان کي خواہشوں کي پيروي نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسي حکم سے جو خدا نے تم پر نازل فرمايا ہے يہ کہيں تم کو بہکانہ ديں اگر يہ نہ مانيں تو جان لو کہ خدا چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصيبت نازل کرے اور اکثر لوگ تو نافرمان ہيں 5:49

مومنو! جب تم ميں سے کسي کي موت آموجود ہو تو شہادت (کا نصاب) يہ ہے کہ وصيت کے وقت تم (مسلمانوں) ميں سے دو عادل (يعني صاحب اعتبار) گواہ ہوں يا اگر (مسلمان نہ مليں اور) تم سفر کر رہے ہو اور (اس وقت) تم پر موت کي مصيبت واقع ہو تو کسي دوسرے مذہب کے دو (شخصوں کو) گواہ (کر لو) اگر تم کو ان گواہوں کي نسبت کچھ شک ہو تو ان کو (عصر کي) نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں خدا کي قسميں کھائيں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہيں ليں گے گو ہمارا رشتہ دار ہي ہو اور نہ ہم الله کي شہادت کو چھپائيں گے اگر ايسا کريں گے تو گنہگار ہوں گے 5:106

پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ حاصل کيا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان ميں سے ان کي جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوں جو (ميت سے) قرابت قريبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کي قسميں کھائيں کہ ہماري شہادت ان کي شہادت سے بہت اچھي ہے اور ہم نے کوئي زيادتي نہيں کي ايسا کيا ہو تو ہم بےانصاف ہيں 5:107

اور يتيم کے مال کے پاس بھي نہ جانا مگر ايسے طريق سے کہ بہت ہي پسنديدہ ہو يہاں تک کہ وہ جواني کو پہنچ جائے اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوري پوري کيا کرو ہم کسي کو تکليف نہيں ديتے مگر اس کي طاقت کے مطابق اور جب (کسي کي نسبت) کوئي بات کہو تو انصاف سے کہو گو وہ (تمہارا) رشتہ دار ہي ہو اور خدا کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کا خدا تمہيں حکم ديتا ہے تاکہ تم نصحيت کرو6:152

کہہ دو کہ ميرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم ديا ہے. اور يہ کہ ہر نماز کے وقت سيدھا (قبلے کي طرف) رخ کيا کرو اور خاص اسي کي عبادت کرو اور اسي کو پکارو. اس نے جس طرح تم کو ابتداء ميں پيدا کيا تھا اسي طرح تم پھر پيدا ہوگے 7:29

خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مدد) دينے کا حکم ديتا ہے. اور بےحيائي اور نامعقول کاموں سے اور سرکشي سے منع کرتا ہے (اور) تمہيں نصيحت کرتا ہے تاکہ تم ياد رکھو 16:90

مومنو خدا سے ڈرا کرو اور بات سيدھي کہا کرو 33:70

اے داؤد ہم نے تم کو زمين ميں بادشاہ بنايا ہے تو لوگوں ميں انصاف کے فيصلے کيا کرو اور خواہش کي پيروي نہ کرنا کہ وہ تمہيں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گي. جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہيں ان کے لئے سخت عذاب (تيار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا ديا38:26

اور اگر مومنوں ميں سے کوئي دو فريق آپس ميں لڑ پڑيں تو ان ميں صلح کرا دو. اور اگر ايک فريق دوسرے پر زيادتي کرے تو زيادتي کرنے والے سے لڑو يہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کي طرف رجوع لائے. پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فريق ميں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو. کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 49:9

اور انصاف کے ساتھ ٹھيک تولو. اور تول کم مت کرو 55:9


Back to List View : Arabic Text