hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Refrain from Shamefull acts

Translation by   


کہہ کہ (لوگو) آؤ ميں تمہيں وہ چيزيں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دي ہيں (ان کي نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمايا ہے) کہ کسي چيز کو خدا کا شريک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکي نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداري (کے انديشے) سے اپني اولاد کو قتل نہ کرنا کيونکہ تم کو اور ان کو ہم ہي رزق ديتے ہيں اور بےحيائي کے کام ظاہر ہوں يا پوشيدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسي جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر ديا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (يعني جس کا شريعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہيں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو6:151

کہہ دو کہ ميرے پروردگار نے تو بےحيائي کي باتوں کو ظاہر ہوں يا پوشيدہ اور گناہ کو اور ناحق زيادتي کرنے کو حرام کيا ہے. اور اس کو بھي کہ تم کسي کو خدا کا شريک بناؤ جس کي اس نے کوئي سند نازل نہيں کي اور اس کو بھي کہ خدا کے بارے ميں ايسي باتيں کہو جن کا تمہيں کچھ علم نہيں 7:33

خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مدد) دينے کا حکم ديتا ہے. اور بےحيائي اور نامعقول کاموں سے اور سرکشي سے منع کرتا ہے (اور) تمہيں نصيحت کرتا ہے تاکہ تم ياد رکھو 16:90

اور جو بيہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہيں 23:3

اے مومنو! شيطان کے قدموں پر نہ چلنا. اور جو شخص شيطان کے قدموں پر چلے گا تو شيطان تو بےحيائي (کي باتيں) اور برے کام ہي بتائے گا. اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو ايک شخص بھي تم ميں پاک نہ ہوسکتا. مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کرديتا ہے. اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے 24:21

اور وہ جو جھوٹي گواہي نہيں ديتے اور جب ان کو بيہودہ چيزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہيں 25:72


Back to List View : Arabic Text