نيکي يہي نہيں کہ تم مشرق يا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کي طرف منہ کرلو بلکہ نيکي يہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کي) کتاب پر اور پيغمبروں پر ايمان لائيں. اور مال باوجود عزيز رکھنے کے رشتہ داروں اور يتيموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو ديں اور گردنوں (کے چھڑانے) ميں (خرچ کريں) اور نماز پڑھيں اور زکو?ة ديں. اور جب عہد کرليں تو اس کو پورا کريں. اور سختي اور تکليف ميں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہيں. يہي لوگ ہيں جو (ايمان ميں) سچے ہيں اور يہي ہيں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہيں 2:177
اور خدا (کے نام کو) اس بات کا حيلہ نہ بنانا کہ (اس کي) قسميں کھا کھا کر سلوک کرنے اورپرہيزگاري کرنے اور لوگوں ميں صلح و سازگاري کرانے سے رک جاؤ. اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے 2:224
خدا تمہاري لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا. ليکن جو قسميں تم قصد دلي سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا. اور خدا بخشنے والا بردبار ہے2:225
ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 3:76
جو لوگ خدا کے اقراروں اور اپني قسموں (کو بيچ ڈالتے ہيں اور ان) کے عوض تھوڑي سي قيمت حاصل کرتے ہيں ان کا آخرت ميں کچھ حصہ نہيں ان سے خدا نہ تو کلام کرے گا اور نہ قيامت کے روز ان کي طرف ديکھے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کو دکھ دينے والا عذاب ہوگا 3:77
اے ايمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو. تمہارے ليے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہيں) حلال کر ديئے گئے ہيں. بجز ان کے جو تمہيں پڑھ کر سنائے جاتے ہيں مگر احرام (حج) ميں شکار کو حلال نہ جاننا. خدا جيسا چاہتا ہے حکم ديتا ہے 5:1
اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہيں ان کو ياد کرو اور اس عہد کو بھي جس کا تم سے قول ليا تھا (يعني) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن ليا اور قبول کيا. اور الله سے ڈرو. کچھ شک نہيں کہ خدا دلوں کي باتوں (تک) سے واقف ہے 5:7
خدا تمہاري بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہيں کرے گا ليکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعيال کو کھلاتے ہو يا ان کو کپڑے دينا يا ايک غلام آزاد کرنا اور جس کو ميسر نہ ہو وہ تين روزے رکھے يہ تمہاري قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپني قسموں کي حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) ليے اپني آيتيں کھول کھول کر بيان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو 5:89
اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو اور جب پکي قسميں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے 16:91
اور اپني قسموں کو آپس ميں اس بات کا ذريعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں کے) قدم جم چکنے کے بعد لڑ کھڑا جائيں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو خدا کے رستے سے روکا تم کو عقوبت کا مزہ چکھنا پڑے. اور بڑا سخت عذاب ملے 16:94
اور خدا سے جو تم نے عہد کيا ہے (اس کو مت بيچو اور) اس کے بدلے تھوڑي سي قيمت نہ لو. (کيونکہ ايفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے ليے بہتر ہے 16:95
اور يتيم کے مال کے پاس بھي نہ پھٹکنا مگر ايسے طريق سے کہ بہت بہتر ہو يہاں تک کہ ہو جواني کو پہنچ جائے. اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے ميں ضرور پرسش ہوگي 17:34
اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہيں 23:8
اور اپنے ہاتھ ميں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو. بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پايا. بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے 38:44
جو لوگ تم سے بيعت کرتے ہيں وہ خدا سے بيعت کرتے ہيں. خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے. پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسي کو ہے. اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کيا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقريب اجر عظيم دے گا 48:10
خدا نے تم لوگوں کے لئے تمہاري قسموں کا کفارہ مقرر کرديا ہے. اور خدا ہي تمہارا کارساز ہے. اور وہ دانا (اور) حکمت والا ہے 66:2 |