اور (رنج وتکليف ميں) صبر اور نماز سے مدد ليا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر ان لوگوں پر (گراں نہيں) جو عجز کرنے والے ہيں2:45
اے ايمان والو صبر اور نماز سے مدد ليا کرو بےشک خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے2:153
اور خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور آپس ميں جھگڑا نہ کرنا کہ (ايسا کرو گے تو) تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو. کہ خدا صبر کرنے والوں کا مددگار ہے 8:46
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور جو خدا کے پاس ہے وہ باقي ہے کہ (کبھي ختم نہيں ہوگا) اور جن لوگوں نے صبر کيا ہم اُن کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ ديں گے 16:96
اور اگر تم ان کو تکليف ديني چاہو تو اتني ہي دو جتني تکليف تم کو ان سے پہنچي. اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے ليے بہت اچھا ہے16:126
اور صبر ہي کرو اور تمہارا صبر بھي خدا ہي کي مدد سے ہے اور ان کے بارے ميں غم نہ کرو اور جو يہ بدانديشي کرتے ہيں اس سے تنگدل نہ ہو 16:127
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کي خوشنودي کے طالب ہيں. ان کے ساتھ صبر کرتے رہو. اور تمہاري نگاہيں ان ميں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑيں کہ تم آرائشِ زندگاني دنيا کے خواستگار ہوجاؤ. اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپني ياد سے غافل کرديا ہے اور وہ اپني خواہش کي پيروي کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گيا ہے اس کا کہا نہ ماننا 18:28
پس جو کچھ يہ بکواس کرتے ہيں اس پر صبر کرو. اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تسبيح وتحميد کيا کرو. اور رات کي ساعات (اولين) ميں بھي اس کي تسبيح کيا کرو اور دن کي اطراف (يعني دوپہر کے قريب ظہر کے وقت بھي) تاکہ تم خوش ہوجاؤ 20:130
اور اسم?عيل اور ادريس اور ذوالکفل (کو بھي ياد کرو) يہ سب صبر کرنے والے تھے 21:85
يہ وہ لوگ ہيں کہ جب خدا کا نام ليا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہيں اور جب ان پر مصيبت پڑتي ہے تو صبر کرتے ہيں اور نماز آداب سے پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے (اس ميں سے) (نيک کاموں ميں) خرچ کرتے ہيں22:35
اور جن لوگوں کو علم ديا گيا تھا وہ کہنے لگے کہ تم پر افسوس. مومنوں اور نيکوکاروں کے لئے (جو) ثواب خدا (کے ہاں تيار ہے وہ) کہيں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہي کو ملے گا 28:80
پس تم صبر کرو بيشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور( ديکھو) جو لوگ يقين نہيں رکھتے وہ تمہيں اوچھا نہ بناديں30:60
بيٹا نماز کي پابندي رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بري باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصيبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا. بيشک يہ بڑي ہمت کے کام ہيں 31:17
اور ان ميں سے ہم نے پيشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدايت کيا کرتے تھے. جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماري آيتوں پر يقين رکھتے تھے 32:24
کہہ دو کہ اے ميرے بندو جو ايمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو. جنہوں نے اس دنيا ميں نيکي کي ان کے لئے بھلائي ہے. اور خدا کي زمين کشادہ ہے. جو صبر کرنے والے ہيں ان کو بےشمار ثواب ملے گا 39:10
تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کي معافي مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو40:55
اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو يہ ہمت کے کام ہيں 42:43
پس (اے محمد) جس طرح اور عالي ہمت پيغمبر صبر کرتے رہے ہيں اسي طرح تم بھي صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدي نہ مانگو. جس دن يہ اس چيز کو ديکھيں گے جس کا ان سے وعدہ کيا جاتا ہے تو (خيال کريں گے کہ) گويا (دنيا ميں) رہے ہي نہ تھے مگر گھڑي بھر دن. (يہ قرآن) پيغام ہے. سو (اب) وہي ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے46:35
تو جو کچھ يہ (کفار) بکتے ہيں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو 50:39
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار ميں صبر کئے رہو. تم تو ہماري آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کيا کرو 52:48
اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو 74:7
تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں ميں سے کسي بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو 76:24 |