hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Promises good for good people

Translation by   


اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبري سنا دو کہ ان کے ليے (نعمت کے) باغ ہيں، جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں. جب انہيں ان ميں سے کسي قسم کا ميوہ کھانے کو ديا جائے گا تو کہيں گے، يہ تو وہي ہے جو ہم کو پہلے ديا گيا تھا. اور ان کو ايک دوسرے کے ہم شکل ميوے ديئے جائيں گے اور وہاں ان کے ليے پاک بيوياں ہوں گي اور وہ بہشتوں ميں ہميشہ رہيں گے2:25

جو لوگ مسلمان ہيں يا يہودي يا عيسائي يا ستارہ پرست، (يعني کوئي شخص کسي قوم و مذہب کا ہو) جو خدا اور روز قيامت پر ايمان لائے گا، اور نيک عمل کرے گا، تو ايسے لوگوں کو ان (کے اعمال) کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قيامت کے دن) ان کو نہ کسي طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غم ناک ہوں گے2:62

جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے اور نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہے ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قيامت کے دن) ان کو نہ کچھ خوف ہوا اور نہ وہ غمناک ہوں گے 2:277

اور جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہيں رکھتا3:57

اور کسي شخص ميں طاقت نہيں کہ خدا کے حکم کے بغير مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنيا ميں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم يہيں بدلہ دے ديں گے اور جو آخرت ميں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کريں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقريب (بہت اچھا) صلہ ديں گے3:145

تو ان کے پرردگار نے ان کي دعا قبول کر لي (اور فرمايا) کہ ميں کسي عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو يا عورت ضائع نہيں کرتا تم ايک دوسرے کي جنس ہو تو جو لوگ ميرے ليے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کيے گئے ميں ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو بہشتوں ميں داخل کروں گا جن کے نيچے نہريں بہ رہي ہيں (يہ) خدا کے ہاں سے بدلہ ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے 3:195

ليکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کے ليے باغ ہے جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں (اور) ان ميں ہميشہ رہيں گے (يہ) خدا کے ہاں سے (ان کي) مہماني ہے اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ نيکو کاروں کے ليے بہت اچھا ہے 3:198

اور بعض اہلِ کتاب ايسے بھي ہيں جو خدا پر اور اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئي اور اس پر جو ان پر نازل ہوئي ايمان رکھتے ہيں اور خدا کے آگے عاجزي کرتے ہيں اور خدا کي آيتوں کے بدلے تھوڑي سي قيمت نہيں ليتے يہي لوگ ہيں جن کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں تيار ہے اور خدا جلد حساب لينے والا ہے 3:199

اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو منع کيا جاتا ہے اجتناب رکھو گے تو ہم تمہارے (چھوٹے چھوٹے) گناہ معاف کرديں گے اور تمہيں عزت کے مکانوں ميں داخل کريں گے 4:31

خدا کسي کي ذرا بھي حق تلفي نہيں کرتا اور اگر نيکي (کي) ہوگي تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظيم بخشے گا 4:40

اور جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں ميں داخل کريں گے جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں وہ ان ميں ہميشہ ہميشہ رہيں گے وہاں ان کے لئے پاک بيبياں ہيں اور ان کو ہم گھنے سائے ميں داخل کريں گے4:57

ان لوگوں کي بہت سي مشورتيں اچھي نہيں ہاں (اس شخص کي مشورت اچھي ہوسکتي ہے) جو خيرات يا نيک بات يا لوگوں ميں صلح کرنے کو کہے اور جو ايسے کام خدا کي خوشنودي حاصل کرنے کے لئے کرے گا تو ہم اس کو بڑا ثواب ديں گے 4:114

اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں ميں داخل کريں گے جن کے نيچے نہريں جاري ہيں. ابدالآباد ان ميں رہيں گے. يہ خدا کا سچا وعدہ ہے. اور خدا سے زيادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے 4:122

اگر تم (خدا کے شکرگزار رہو اور (اس پر) ايمان لے آؤ تو خدا تم کو عذاب دے کر کيا کرے گا. اور خدا تو قدرشناس اور دانا ہے 4:147

اور جو لوگ خدا اور اس کے پيغمبروں پر ايمان لائے اور ان ميں سے کسي ميں فرق نہ کيا (يعني سب کو مانا) ايسے لوگوں کو وہ عنقريب ان (کي نيکيوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے4:152

تو جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے وہ ان کو ان کا پورا بدلا دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زيادہ بھي عنايت کرے گا. اور جنہوں نے (بندوں ہونے سے) عاروانکار اور تکبر کيا ان کو تکليف دينے والا عذاب دے گا. اور يہ لوگ خدا کے سوا اپنا حامي اور مددگار نہ پائيں گے 4:173

پس جو لوگ خدا پر ايمان لائے اور اس (کے دين کي رسي) کو مضبوط پکڑے رہے ان کو وہ اپني رحمت اور فضل (کے بہشتوں) ميں داخل کرے گا. اور اپني طرف (پہچنے کا) سيدھا رستہ دکھائے گا 4:175

جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے ان سے خدا نے وعدہ فرمايا ہے کہ ان کے ليے بخشش اور اجر عظيم ہے 5:9

جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ايمان لائيں گے اور عمل نيک کريں گے خواہ وہ مسلمان ہوں يا يہودي يا ستارہ پرست يا عيسائي ان کو (قيامت کے دن) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غمناک ہوں گے5:69

خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کي سچائي ہي فائدہ دے گي ان کے لئے باغ ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ابدالآباد ان ميں بستے رہيں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہيں يہ بڑي کاميابي ہے 5:119

ان کے ليے ان کے اعمال کے صلے ميں پروردگار کے ہاں سلامتي کا گھر ہے اور وہي ان کا دوستدار ہے 6:127

اور جو کوئي (خدا کے حضور) نيکي لے کر آئے گا اس کو ويسي دس نيکياں مليں گي اور جو برائي لائے گا اسے سزا ويسے ہي ملے گي اور ان پر ظلم نہيں کيا جائے گا6:160

پوچھو تو کہ جو زينت (وآرائش) اور کھانے (پينے) کي پاکيزہ چيزيں خدا نے اپنے بندوں کے ليے پيدا کي ہيں ان کو حرام کس نے کيا ہے؟ کہہ دو کہ يہ چيزيں دنيا کي زندگي ميں ايمان والوں کے ليے ہيں اور قيامت کے دن خاص ان ہي کا حصہ ہوں گي. اسي طرح خدا اپني آيتيں سمجھنے والوں کے ليے کھول کھول کر بيان فرماتا ہے 7:32

اے نبي آدم! (ہم تم کو يہ نصيحت ہميشہ کرتے رہے ہيں کہ) جب ہمارے پيغمبر تمہارے پاس آيا کريں اور ہماري آيتيں تم کو سنايا کريں (تو ان پر ايمان لايا کرو) کہ جو شخص (ان پر ايمان لا کر خدا سے) ڈرتا رہے گا اور اپني حالت درست رکھے گا تو ايسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے7:35

اور جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے اور ہم (عملوں کے ليے) کسي شخص کو اس کي طاقت سے زيادہ تکليف نہيں ديتے. ايسے ہي لوگ اہل بہشت ہيں (کہ) اس ميں ہميشہ رہيں گے 7:42

اور جو کينے ان کے دلوں ميں ہوں گے ہم سب نکال ڈاليں گے. ان کے محلوں کے نيچے نہريں بہہ رہي ہوں گي اور کہيں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو يہاں کا راستہ دکھايا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے. بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادي کر دي جائے گي کہ تم ان اعمال کے صلے ميں جو دنيا ميں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا ديئے گئے ہو 7:43

اور ہمارے ليے اس دنيا ميں بھي بھلائي لکھ دے اور آخرت ميں بھي. ہم تيري طرف رجوع ہوچکے. فرمايا کہ جو ميرا عذاب ہے اسے تو جس پر چاہتا ہوں نازل کرتا ہوں اور جو ميري رحمت ہے وہ ہر چيز کو شامل ہے. ميں اس کو ان لوگوں کے ليے لکھ دوں گا جو پرہيزگاري کرتے اور زکو?ة ديتے اور ہماري آيتوں پر ايمان رکھتے ہيں7:156

اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑے ہوئے ہيں اور نماز کا التزام رکھتے ہيں (ان کو ہم اجر ديں گے کہ) ہم نيکوکاروں کا اجر ضائع نہيں کرتے 7:170

يہي سچے مومن ہيں اور ان کے ليے پروردگار کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کي روزي ہے 8:4

ان کا پروردگار ان کو اپني رحمت کي اور خوشنودي کي اور بہشتوں کي خوشخبري ديتا ہے جن ميں ان کے ليے نعمت ہائے جاوداني ہے 9:21

(اور وہ) ان ميں ابدالاآباد رہيں گے. کچھ شک نہيں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تيار) ہے 9:22

خدا نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے بہشتوں کا وعدہ کيا ہے جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں (وہ) ان ميں ہميشہ رہيں گے اور بہشت ہائے جاوداني ميں نفيس مکانات کا (وعدہ کيا ہے) اور خدا کي رضا مندي تو سب سے بڑھ کر نعمت ہے يہي بڑي کاميابي ہے 9:72

خدا نے ان کے ليے باغات تيار کر رکھے ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ہميشہ ان ميں رہي گے. يہ بڑي کاميابي ہے 9:89

جن لوگوں نے سبقت کي (يعني سب سے) پہلے (ايمان لائے) مہاجرين ميں سے بھي اور انصار ميں سے بھي. اور جنہوں نے نيکو کاري کے ساتھ ان کي پيروي کي خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہيں اور اس نے ان کے ليے باغات تيار کئے ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں اور ہميشہ ان ميں رہيں گے. يہ بڑي کاميابي ہے 9:100

اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے ان کو پروردگار ان کے ايمان کي وجہ سے (ايسے محلوں کي) راہ دکھائے گا (کہ) ان کے نيچے نعمت کے باغوں ميں نہريں بہہ رہي ہوں گي 10:9

جن لوگوں نے نيکو کاري کي ان کے ليے بھلائي ہے اور (مزيد برآں) اور بھي اور ان کے مونہوں پر نہ تو سياہي چھائے گي اور نہ رسوائي. يہي جنتي ہيں کہ اس ميں ہميشہ رہيں گے10:26

ان کے ليے دنيا کي زندگي ميں بھي بشارت ہے اور آخرت ميں بھي. خدا کي باتيں بدلتي نہيں. يہي تو بڑي کاميابي ہے10:64

ہاں جنہوں نے صبر کيا اور عمل نيک کئے. يہي ہيں جن کے ليے بخشش اور اجرعظيم ہے 11:11

اور جو نيک بخت ہوں گے، وہ بہشت ميں داخل کيے جائيں گے اور جب تک آسمان اور زمين ہيں ہميشہ اسي ميں رہيں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے. بےشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کرديتا ہے. اور جو نيک بخت ہوں گے وہ بہشت ميں داخل کئے جائيں گے (اور) جب تک آسمان اور زمين ہيں ہميشہ اسي ميں رہيں گے. مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے. يہ (خدا کي) بخشش ہے جو کبھي منقطع نہيں ہوگي 11:108

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کئے ان کے ليے خوشحالي اور عمدہ ٹھکانہ ہے 13:29

اور (جب) پرہيزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کيا نازل کيا ہے. تو کہتے ہيں کہ بہترين (کلام). جو لوگ نيکوکار ہيں ان کے ليے اس دنيا ميں بھلائي ہے. اور آخرت کا گھر تو بہت ہي اچھا ہے. اور پرہيز گاروں کا گھر بہت خوب ہے 16:30

(وہ) بہشت جاوداني (ہيں) جن ميں وہ داخل ہوں گے ان کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں وہاں جو چاہيں گے ان کے ليے ميسر ہوگا. خدا پرہيزگاروں کو ايسا ہي بدلہ ديتا ہے 16:31

جو شخص نيک اعمال کرے گا مرد ہو يا عورت وہ مومن بھي ہوگا تو ہم اس کو (دنيا ميں) پاک (اور آرام کي) زندگي سے زندہ رکھيں گے اور (آخرت ميں) اُن کے اعمال کا نہايت اچھا صلہ ديں گے 16:97

کچھ شک نہيں کہ جو پرہيزگار ہيں اور جو نيکوکار ہيں خدا ان کا مددگار ہے 16:128

اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس ميں اتني کوشش کرے جتني اسے لائق ہے اور وہ مومن بھي ہو تو ايسے ہي لوگوں کي کوشش ٹھکانے لگتي ہے 17:19

ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کي بخشش سے مدد ديتے ہيں. اور تمہارے پروردگار کي بخشش (کسي سے) رکي ہوئي نہيں 17:20

(اور) جو ايمان لائے اور کام بھي نيک کرتے رہے تو ہم نيک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہيں کرتے 18:30

جو نيک کام کرے گا اور مومن بھي ہوگا تو اس کي کوشش رائيگاں نہ جائے گي. اور ہم اس کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہيں 21:94

جن لوگوں کے لئے ہماري طرف سے پہلے بھلائي مقرر ہوچکي ہے. وہ اس سے دور رکھے جائيں گے 21:101

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں ميں داخل کرے گا جن کے نيچے نہريں چل رہيں ہيں. کچھ شک نہيں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 22:14

خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون. بلکہ اس تک تمہاري پرہيزگاري پہنچتي ہے. اسي طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر ديا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدايت بخشي ہے اسے بزرگي سے ياد کرو. اور (اے پيغمبر) نيکوکاروں کو خوشخبري سنا دو 22:37

تو جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کئے ان کے لئے بخشش اور آبرو کي روزي ہے22:50

جو لوگ تم ميں سے ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جيسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنايا تھا اور ان کے دين کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کيا ہے مستحکم وپائيدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا. وہ ميري عبادت کريں گے اور ميرے ساتھ کسي چيز کو شريک نہ بنائيں گے. اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ايسے لوگ بدکردار ہيں24:55

پوچھو کہ يہ بہتر ہے يا بہشت جاوداني جس کا پرہيزگاروں سے وعدہ ہے. يہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا25:15

وہاں جو چاہيں گے ان کے لئے ميسر ہوگا ہميشہ اس ميں رہيں گے. يہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ ليا جائے25:16

(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہيں يعني) مسلمان مرد اور مسلمان عورتيں اور مومن مرد اور مومن عورتيں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتيں اور راست باز مرد اور راست باز عورتيں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والي عورتيں اور فروتني کرنے والے مرد اور فروتني کرنے والي عورتيں اور خيرات کرنے والے مرد اور اور خيرات کرنے والي عورتيں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والي عورتيں اور اپني شرمگاہوں کي حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والي عورتيں اور خدا کو کثرت سے ياد کرنے والے مرد اور کثرت سے ياد کرنے والي عورتيں. کچھ شک نہيں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظيم تيار کر رکھا ہے33:35

وہي تو ہے جو تم پر رحمت بھيجتا ہے اور اس کے فرشتے بھي. تاکہ تم کو اندھيروں سے نکال کر روشني کي طرف لے جائے. اور خدا مومنوں پر مہربان ہے 33:43

جس روز وہ اس سے مليں گے ان کا تحفہ (خدا کي طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تيار کر رکھا ہے 33:44

اور مومنوں کو خوشخبري سنا دو کہ ان کے لئے خدا کي طرف سے بڑا فضل ہوگا 33:47

وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا. اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرے گا تو بےشک بڑي مراد پائے گا 33:71

تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہرباني کرے. اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 33:73

اس لئے کہ جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے ان کو بدلہ دے. يہي ہيں جن کے لئے بخشش اور عزت کي روزي ہے 34:4

جہنوں نے کفر کيا ان کے لئے سخت عذاب ہے. اور جو ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے 35:7

پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھيرايا جن کو اپنے بندوں ميں سے برگزيدہ کيا. تو کچھ تو ان ميں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہيں. اور کچھ ميانہ رو ہيں. اور کچھ خدا کے حکم سے نيکيوں ميں آگے نکل جانے والے ہيں. يہي بڑا فضل ہے 35:32

(ان لوگوں کے لئے) بہشتِ جاوداني (ہيں) جن ميں وہ داخل ہوں گے. وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتي پہنائے جائيں گے. اور ان کي پوشاک ريشمي ہوگي 35:33

وہ کہيں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کيا. بےشک ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدردان ہے 35:34

جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہميشہ کے رہنے کے گھر ميں اُتارا. يہاں نہ تو ہم کو رنج پہنچے گا اور نہ ہميں تکان ہي ہوگي35:35

تم تو صرف اس شخص کو نصيحت کرسکتے ہو جو نصيحت کي پيروي کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کي بشارت سنا دو 36:11

(يعني) ميوے اور ان کا اعزاز کيا جائے گا 37:42

نعمت کے باغوں ميں 37:43

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے. کيا ان کو ہم ان کي طرح کر ديں گے جو ملک ميں فساد کرتے ہيں. يا پرہيزگاروں کو بدکاروں کي طرح کر ديں گے 38:28

کہہ دو کہ اے ميرے بندو جو ايمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو. جنہوں نے اس دنيا ميں نيکي کي ان کے لئے بھلائي ہے. اور خدا کي زمين کشادہ ہے. جو صبر کرنے والے ہيں ان کو بےشمار ثواب ملے گا 39:10

وہ جو چاہيں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہے. نيکوکاروں کا يہي بدلہ ہے 39:34

تاکہ خدا ان سے برائيوں کو جو انہوں نے کيں دور کردے اور نيک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے39:35

جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھي ويسا ہي ملے گا. اور جو نيک کام کرے گا مرد ہو يا عورت اور وہ صاحب ايمان بھي ہوگا تو ايسے لوگ بہشت ميں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا 40:40

ہم اپنے پيغمبروں کي اور جو لوگ ايمان لائے ہيں ان کي دنيا کي زندگي ميں بھي مدد کرتے ہيں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (يعني قيامت کو بھي)40:51

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے ان کے لئے (ايسا) ثواب ہے جو ختم ہي نہ ہو 41:8

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتريں گے (اور کہيں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کي جس کا تم سے وعدہ کيا جاتا تھا خوشي مناؤ 41:30

ہم دنيا کي زندگي ميں بھي تمہارے دوست تھے اور آخرت ميں بھي (تمہارے رفيق ہيں). اور وہاں جس (نعمت) کو تمہارا جي چاہے گا تم کو (ملے گي) اور جو چيز طلب کرو گے تمہارے لئے (موجود ہوگي) 41:31

(يہ) بخشنے والے مہربان کي طرف سے مہماني ہے 41:32

تم ديکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا. اور جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں ميں ہوں گے. وہ جو کچھ چاہيں گے ان کے ليے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا. يہي بڑا فضل ہے 42:22

اور جو ايمان لائے اور عمل نيک کئے ان کي (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے. اور جو کافر ہيں ان کے لئے سخت عذاب ہے42:26

(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو ديا گيا ہے وہ دنيا کي زندگي کا (ناپائدار) فائدہ ہے. اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (يعني) ان لوگوں کے لئے جو ايمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہيں42:36

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے 46:13

يہي اہل جنت ہيں کہ ہميشہ اس ميں رہيں گے. (يہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کيا کرتے تھے 46:14

يہي لوگ ہيں جن کے اعمال نيک ہم قبول کريں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائيں گے اور (يہي) اہل جنت ميں (ہوں گے). (يہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کيا جاتا ہے46:16

جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں ميں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں داخل فرمائے گا. اور جو کافر ہيں وہ فائدے اٹھاتے ہيں اور (اس طرح) کھاتے ہيں جيسے حيوان کھاتے ہيں. اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے 47:12

اور جو لوگ ہدايت يافتہ ہيں ان کو وہ ہدايت مزيد بخشتا اور پرہيزگاري عنايت کرتا ہے 47:17

(يہ) اس لئے کہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں ميں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں داخل کرے وہ اس ميں ہميشہ رہيں گے اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردے. اور يہ خدا کے نزديک بڑي کاميابي ہے48:5

اور جو لوگ ايمان لائے اور ان کي اولاد بھي (راہ) ايمان ميں ان کے پيچھے چلي. ہم ان کي اولاد کو بھي ان (کے درجے) تک پہنچا ديں گے اور ان کے اعمال ميں سے کچھ کم نہ کريں گے. ہر شخص اپنے اعمال ميں پھنسا ہوا ہے 52:21

پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں ميں سے ہے 56:88

تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہيں 56:89

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ديکھو گے کہ ان (کے ايمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہني طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہيں جن کے تلے نہريں بہہ رہي ہيں ان ميں ہميشہ رہو گے. يہي بڑي کاميابي ہے 57:12

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پيغمبر پر ايمان لاؤ وہ تمہيں اپني رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشني کردے گا جس ميں چلو گے اور تم کو بخش دے گا. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 57:28

جو لوگ خدا پر اور روز قيامت پر ايمان رکھتے ہيں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستي کرتے ہوئے نہ ديکھو گے. خواہ وہ ان کے باپ يا بيٹے يا بھائي يا خاندان ہي کے لوگ ہوں. يہ وہ لوگ ہيں جن کے دلوں ميں خدا نے ايمان (پتھر پر لکير کي طرح) تحرير کرديا ہے اور فيض غيبي سے ان کي مدد کي ہے. اور وہ ان کو بہشتوں ميں جن کے تلے نہريں بہہ رہي ہيں داخل کرے گا ہميشہ ان ميں رہيں گے. خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش. يہي گروہ خدا کا لشکر ہے. (اور) سن رکھو کہ خدا ہي کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے 58:22

مومنو! ميں تم کو ايسي تجارت بتاؤں جو تمہيں عذاب اليم سے مخلصي دے 61:10

(وہ يہ کہ) خدا پر اور اس کے رسول? پر ايمان لاؤ اور خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 61:11

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت ميں جن ميں نہريں بہہ رہيں ہيں اور پاکيزہ مکانات ميں جو بہشت ہائے جاوداني ميں (تيار) ہيں داخل کرے گا. يہ بڑي کاميابي ہے 61:12

اور ايک اور چيز جس کو تم بہت چاہتے ہو (يعني تمہيں) خدا کي طرف سے مدد (نصيب ہوگي) اور فتح عنقريب ہوگي اور مومنوں کو (اس کي) خوشخبري سنا دو 61:13

مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جيسے عيسي? ابن مريم نے حواريوں سے کہا کہ بھلا کون ہيں جو خدا کي طرف (بلانے ميں) ميرے مددگار ہوں. حواريوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہيں. تو بني اسرائيل ميں سے ايک گروہ تو ايمان لے آيا اور ايک گروہ کافر رہا. آخر الامر ہم نے ايمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے ميں مدد دي اور وہ غالب ہوگئے 61:14

(اور اپنے) پيغمبر (بھي بھيجے ہيں) جو تمہارے سامنے خدا کي واضح المطالب آيتيں پڑھتے ہيں تاکہ جو لوگ ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے ہيں ان کو اندھيرے سے نکال کر روشني ميں لے آئيں اور جو شخص ايمان لائے گا اور عمل نيک کرے گا ان کو باغہائے بہشت ميں داخل کرے گا جن کے نيچے نہريں بہہ رہيں ہيں ابد الاآباد ان ميں رہيں گے. خدا نے ان کو خوب رزق ديا ہے 65:11

مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو. اميد ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت ميں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں داخل کرے گا. اس دن پيغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ايمان لائے ہيں رسوا نہيں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ايمان ان کے آگے اور داہني طرف (روشني کرتا ہوا) چل رہا ہوگا. اور وہ خدا سے التجا کريں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہميں معاف کرنا. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 66:8

پرہيزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہيں 68:34

کيا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کي طرف (نعمتوں سے) محروم کرديں گے؟68:35

بے شک نيکوکار نعمتوں (کي بہشت) ميں ہوں گے. 82:13

ہاں جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان کے ليے بےانتہا اجر ہے84:25

(اور) جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کرتے رہے ان کے ليے باغات ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں. يہ ہي بڑي کاميابي ہے 85:11

مگر جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے انکے ليے بےانتہا اجر ہے95:6

اور) جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہيں )98:7

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہميشہ رہنے کے باغ ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ابدالاباد ان ميں رہيں گے. خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش. يہ (صلہ) اس کے ليے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا 98:8


Back to List View : Arabic Text